| | | | |

قومی کھلاڑی کب ملتان پہنچیں گے،پریکٹس شیڈول

لاہور،ملتان:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے آج اتوار کو ملتان پہنچے گی۔مہمان ٹیم کی ملتان آمد کل متوقع ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 8 جون سے شروع ہونے والی ہے۔قومی کھلاڑیوں نے لاہور میں پریکٹس کی ہے اور آپس میں پریکٹس میچزبھی کھیلے ہیں۔

ملتان میں 8 اور 12 جون کے درمیان سب سے زیادہ گرمی 8 جون کے میچ کے روز ہوسکتی ہے۔اس دن محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے۔

دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیزٹیم بڑے جھٹکے سے بال بال بچ گئی

پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑی ان 3 میچز کے لئے انگلینڈ سے واپس بلوائے گئے ہیں۔پی سی بی نے ان کے بیک اپ کو کھلانے کی کوشش نہیں کی تو ساتھ میں ان میں سے اکثر پلیئرز بھی ان میچز سے غیر حاضری کے لئے خود ہی تیار نہیں ہوئے۔

لاہور میں قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس کی ہے۔ٹریننگ کی ہے۔ساتھ میں  اپنی دیگر ذمہ داریاں بھی ادا کی ہیں۔سوشل  میڈیا پر پاکستانی پلیئرز کی نماز پڑھنے کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔محمد رضوان امامت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *