| | | | | | | | | | | | |

پاکستانی پرفارمنس کا اثر،پی ایس ایل میں آسٹریلیا کے کپتان بھی آگئے

 

میلبرن،لاہور،کرک اگین ڈاٹ کام

 

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8  ڈرافٹ کے لیے کمال ہی ہوگیا ہے۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ سمیت دنیا بھر سے کئی نام آگئے ہیں۔اس طرح لیگ کو بھی پروان ملی ہے۔

اب تک کی تفصیلات کے مطابق درج ذیل کھلاڑیوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ریس ٹوپلی، وین پارنیل، لونگی نگیڈی، عادل رشید، رسی وین ڈیر ڈوسن، نکولس پوران، وینندو ہسرنگا، ایرون فنچ، ایون لیوس، جیمز نیشام، داسن شاناکا۔

انگلینڈ کے 139 کھلاڑیوں کے علاوہ مکمل ٹیسٹ  ممبران میں افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیز کے 38  کھلاڑی شامل ہیں۔

یہ کل ملا کر 362 پلیئرز ہوگئے ہیں۔سلسلہ جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *