| | | | | |

شعیب اختر کی رمیز راجہ پر گولہ باری،آسٹریلیا سے شکست کا راز کھول ڈالا

لاہور،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

شعیب اختر کی رمیز راجہ پر گولہ باری،آسٹریلیا سے شکست کا راز کھول ڈالا۔پاکستان کبھی نہ آنے والے،گرائونڈز نہ دیکھنے والے،ملک نہ دیکھنے والے جیت گئے،ان کو نہ کنڈیشنز کا علم تھا نہ رہورس سوئنگ کا۔دلیری دیکھیں کہ کیسے وہ جیتے،جب آپ بزدلی کے ساتھ کھیلیں گے تو یہی ہوگا۔وہ 24 سال بعد آئے تو وہ یہ سوچ کر آئے تھے کہ آپ مہمان نوازی اچھی کریں گے،آپ نے انہیں تھکانا شروع کردیا۔یہی کچھ رمیز راجہ نے کہا تھا کہ ایسی پچزبنائی ہیں کہ وہ تھک جائیں۔

ڈیوڈ وارنر کس کا مذاق اڑارہے،شاہین بھی اپنی شرٹ کسی کو دے رہے

پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پی سی بی اور پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے اور اپنے یوٹیوب چینل پر  انہوں نے کہا ہے کہ منفی اپروچ اور خوف کے ساتھ کھیلنے والی کرکٹ نے پاکستان کو تباہ کردیا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اس کے ذمہ دار ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ جوکرز یکجا ہوگئے۔آسٹریلیا نے فائدہ اٹھالیا۔انہوں نے پیٹ کمنز کو کپتان بنایا،اس کی دیدہ دلیری دیکھیں کہ اس نے 350 پر اننگ ختم کردی،اسے اعتماد تھا۔فاسٹ بائولر اچھا کپتان ہوتا ہے۔انہوں نے ہارڈ ورک بھی کیا،پلاننگ بھی کی۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان نے ڈرا کھیلنے کے لئے پچزبنائی تھیں۔ڈر کرکھیلے،الٹا ہارگئے۔وہ جیت گئے،کمال جیت گئے۔آسٹریلیا کے لئےویلڈن ،پاکستان کے لئے افسوس۔یہ کیا کردیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *