لندن،کرک اگین رپورٹ
وارنر کی ریٹائرمنٹ خواہش مشروط ہوگئی،حسن اور شاہین کا مقابلہ،لارڈز میں ریکارڈ،متعدد خبریں۔آئرلینڈ نے ہوم آف کرکٹ میں کچھ بہتر پرفارم کردیا۔انگلینڈ کےخلاف دوسری اننگ میں 362 رنزکا بڑا ٹوٹل سیٹ کیا۔نتیجہ میں 352 رنزکی برتری دورکی اور اننگ کی شکست سے اپنے آپ کو بچالیا۔ڈبل سنچری بنانے والے اولی پوپ پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔ڈیبیو کرنے والے انگلش بائولر جوش ٹونگو نے66 رنزکے عوض اننگ میں 5 وکٹیں لیں۔انگلش کپتان بین سٹوکس دونوں اننگ میں بائولنگ کرنے نہیں آئے۔اتفاق سے دونوں اننگز میں بیٹنگ بھی نہیں کی۔یوں وہ ٹیسٹ تاریخ میں بناکچھ کئے ٹیسٹ جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔
انگلینڈ میں اب ایشز کھیلی جانی ہے،اس کا شور ہے۔اس سے قبل 7 جون سے اوول میں بھارت اور آسٹریلیا کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ہے۔آئوٹ آف فارم ڈیوڈ وارنر کےلئے یہ ٹیسٹ اور ایشز بڑی اہم ہے،اس میں کچھ نہ کرسکے تو اپنی وہ خواہش پوری نہ کرسکیں گے،جس کا اظہار آج ہی کیا ہے۔کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ہوم سیزن میں سڈنی ٹیسٹ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کرنا چاہتا ہوں،یہ میچ اگلے سال جنوری میں ہوگا،وارنر کو اس کے لئے پہلے کچھ کردکھانا ہوگا۔
پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر ہوتے ہیں۔خیالی پلائو میں سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر اور سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی کہتے ہیں کہ اگر پاکستانی پلیئرز کے لئے دروازے کھلیں تو حارث رئوف،شاہین شاہ آفریدی،بابر اعظم،محمد رضوان اورشاداب خان بھاری قیمت پر لئے جائیں گے۔
مانچسٹر میں ایف اے کپ فٹبال میں تماشائیوں کے درمیان میں ایک جھگڑا دیکھاگیا ہے،ایک شخص کو محافظوں نے بچالیا،ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھی یہ میچ دیکھنے مانچسٹر میں موجود ہیں۔
ایشز کے پہلے2 ٹیسٹ میچزکے لئے انگلینڈ کے لئے 16 پلیئرز منتخب ہوگئے ہیں۔جمی اینڈرسن کی واپسی ہوئی ہے۔آئرلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ سے باہر تھے۔
انگلینڈ کی کائونٹی مڈل سیکس کے ایک کھلاڑی کے سکن کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کلب نے کرکٹر کی دیکھ بھال کے لئے اپنی کوشش بھی شروع کی ہے۔
بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ فٹبال فائنل دیکھ رہے ہیں۔شبمان گل بھی موجود ہیں۔میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
ٹی 20 بلاسٹ میں آج اتوار 3 جون کی شام انگلینڈ میں 2 پاکستانی سپراسٹارز ایک دوسرے کے مقابل ہونگے۔شاہین شاہ اور حسن علی کا مقابلہ پڑے گا،میچ سے قبل کیمپ میں دونوں ایک دوسرے سے پرجوش انداز میں ملے۔