ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کےجارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈک وارنر کے ساتھ کل ختم ہونے والے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بد سلوکی کا انکشاف ہوا ہے۔ان کے ساتھ ان کی بیٹیوں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔
کینڈک وارنر نے میڈیا سے بات کی اوربتایا ہے کہ جب وہ میچ دیکھنے کے لئے اپنی بیٹیوں کے ساتھ آئیں تو ان پر ایسے چیختے و چنگھاڑتے جملے بولے گئے جو میں دہرا نہیں سکتی،ایسا کرنے والے نہایت کمزور اور کم ظرف تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اور میری فیملی اب میدان میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔
واقعہ ہفتہ کو لنچ بریک کے قریب پیش آیا،اس وقت وہ اپنی 2 بیٹیوں کو وارنر سے ملوانے اسٹیڈیم کے ایک حصہ سے دوسرے کی جانب جارہی تھیں،راستے میں ایک سٹینڈ سے ان پر بد ترین جملے کسے گئے۔گندی گالیاں دی گئیں۔ہاف درجن لوگ یہ سب کررہے تھے۔
میں نے جواب دیا لیکن میرا جواب اثر نہیں رکھتا تھا،اس گروپ میں موجود کسی نے بھی یا سب میں سے کسی نے میری حمایت نہیں کی اور یہ سب کھلم کھلا غنڈہ گردی تھی،جس کا ہم نے سامنا کیا۔
یہ میچ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کاکل ختم ہواہے۔کرکٹ آسٹریلیا اس پر بعد میں رد عمل دے گا۔