میلبرن،کرک اگین رپورٹ
وسیم اکرم نے پاکستان پر آسٹریلیا کو ترجیح دے کر اس کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کردی۔آسٹریلیا میں پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کرنے والے سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد رضوان کے متنازعہ ترین آئوٹ پر کوئی ٹھوس آواز بلند نہیں کی لیکن کوچنگ کی نوکری کیلئے دل کی بات کرگئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے اوپر آسٹریلیا کو ترجیح دے دی ہے۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اگر مجھے یہ موقع ملے کہ میں پاکستان یا آسٹریلیا میں سے کس کی کوچنگ کرنا چاہوں گا تو میں آسٹریلیا کا انتخاب کروں گا۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ یہ اس لئے نہیں کہ میری بیوی آسٹریلین ہے بلکہ اس لئے کہ آسٹریلیا کا کرکٹ سسٹم تگڑا ہے اور میں یہاں بغیر کسی دبائو کے اپنا کام کرنے کے قابل ہوسکوں گا۔