کراچی،لاہور:کرک اگین رپورٹ
عمران خان کیلئے بولنے والے وسیم اکرم نئی ویڈیو سے آئوٹ،شاہد آفریدی اب بولنے آگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی ویڈیو جاری ہوتے ہی سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا ہے لیکن یاد رہے کہ 14 اگست سے 17 اگست کی رات تک شاہد آفریدی،انضمام الحق،مشتاق احمد اور وقار یونس کے ساتھ رمیز راجہ جیسے نامور نام خاموش تھے۔
بدنامی کے بعد پی سی بی کی نئی ویڈیو،عمران خان ہسٹری میں واپس،مضحکہ خیز موقف ساتھ
یوم آزادی پر پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کےیادگار لمحات یا تاریخ کی جو ویڈیو جاری کی تھی،اس میں سیاست کے باعث ورلڈکپ فاتح کپتان عمران خان نہ تھےلیکن اب تک ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی نے نئی ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں عمران خان شامل ہیں۔اس کےایک گھنٹہ بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ پی سی بی کا یہ قدم درست ہے،ہم اپنے ہیروز کو اس طرح فراموش نہیں کرسکتے۔ان کو سیاست کی نذر بھی نہیں کرسکتے۔شاہد آفریدی نے عمران خان کانام اب بھی نہ لیا۔
ایک اور دلچسپ بات ہوئی ہے۔ایک روز قبل وسیم اکرم نے پی سی بی کے خلاف اس پر آواز اٹھائی تھی۔سابقہ ویڈیو میں وسیم اکرم کی4 تصاویر تھیں لیکن نئی ویڈیو میں عمران خان تو آگئے۔ان کے لئے آواز اٹھانے والےوسیم اکرم غائب ہوگئے ہیں۔
وسیم اکرم پھٹ پڑے،پی سی بی سے عام معافی کا مطالبہ ،رد عمل میں تاخیر کی وجہ بتادی
کرکٹ فینز اب سوال کررہے ہیں کہ یہ پی سی بی کی نااہلی ہے یا پھر کوئین بغض،جو انہوں نے عمران خان کیلئے آواز بلند کی تھی۔پھر سے کٹا کھل گیا ہے۔