| | | | | | | |

بدنامی کے بعد پی سی بی کی نئی ویڈیو،عمران خان ہسٹری میں واپس،مضحکہ خیز موقف ساتھ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بدنامی کے بعد پی سی بی کی نئی ویڈیو،عمران خان ہسٹری میں واپس،مضحکہ خیز موقف ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کرکٹ فینز کی جانب سے بننے والی درگت اور انٹرنیشنل میڈیا پر ہونے والی جگ ہنسائی کے بعد پیچھے ہٹ گیا۔14 اگست 2023 کی پاکستان کرکٹ سفر کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہےاور اس کی جگہ نئی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے،اس میں سابق کپتان اور ورلڈکپ فاتح عمران خان کو دکھاگیا ہے۔ساتھ میں ٹی 20 ورلڈکپ 2009 کا بھی احاطہ ہوا ہے۔ایک روز قبل سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی سے معافی مانگنے اور اسے ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وسیم اکرم پھٹ پڑے،پی سی بی سے عام معافی کا مطالبہ ،رد عمل میں تاخیر کی وجہ بتادی

حیرت کی بات یہ ہے کہ پی سی بی نے اپنے کئے کی معافی نہیں مانگی بلکہ نئی ویڈیو لوڈ کرتے وقت جو لکھا ہے،وہ بھی عجب ہے اور اس کی نفی خود ہی کی ہے۔پہلے جو لکھا ہے۔وہ دیکھیں

پی سی بی نے 2023 تک ایک پروموشنل مہم شروع کی ہے۔ ایک ویڈیو 14 اگست 2023 کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ اس کی لمبائی کی وجہ سے ویڈیو کو مختصر کر دیا گیا تھا اور کچھ اہم کلپس غائب تھے۔ ویڈیوکے مکمل ورژن میں اس کی اصلاح کی گئی ہے۔

یہ صاف جھوٹ ہے۔دروغ گوئی ہے اور غلطی پر پردہ پوشی ہے۔اگر ایسا ہی تھا تو پھر پہلی ویڈیو کیوں ڈیلیٹ کی گئی،اسے بھی رہنے دینا تھا۔

کرکٹ فینز نے ایک بار پھر پی سی بی کو شیم آن پی سی بی سے یاد کیاہے۔

شیم آن پی سی بی ٹاپ ٹرینڈ،انضمام الحق،مصباح ملازم،کمیٹی چپ،بڑے نام کیوں خاموش

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *