بارباڈوس۔کرک اگین رپورٹ۔ویسٹ انڈیز بائولرز نے آسٹریلوی ٹیم کو تباہ کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 سائیکل کی پہلی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اور اس کی پہلی اننگ آسٹریلیا کیلئے خوفناک اور بھاینک خواب ثابت ہوئی ہے۔پوری ٹیم صرف 180 رنزپر باہر ہوگئی ہے۔یہ تباہی ویسٹ انڈین پیسرز نے مچائی ہے۔
آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ خود کشی بنا۔22 رنز تک 3 وکٹ گرے،اس کے بعد عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے فائٹ بیک اور سکور 111 تک لے جاکر کشی بھنور سے نکال دی لیکن یہاں ابتدائی 2 وکٹ لینے والے شمر جوزف نے47 رنزبنانے والے عثمان خواجہ کا بھی شکار کرکے پہلی 3 ٹاپر وکٹیں اپنے نام کیں،آسٹریلیا پھر نہہ سنبھل سکا۔ٹریوس ہیڈ کے 59 اور پیٹ کمنز کے 28 رنزکے سوا سب آئے اور گئے۔پوری ٹیم 56.5 اوورز کھیل کر 180 رنزبناکر باہر تھی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سےجیڈن سیئلز نے 60 رنز دے کر 5 اور شمر جوزف نے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے آخری اطلاعات تک بنا کسی نقصان کے7 رنزبنالئے تھے۔
تین ٹیسٹ میچزکی سیریز کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔آسٹریلیا 10 برس بعد ویسٹ انڈیز میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے۔