کنگسٹن جمیکا،کرک اگین رپورٹ۔ہسٹری کے دوسرے،اپنے کم تر سکور پر ویسٹ انڈیز ڈھیر،ہیٹ ٹرک،ریکارڈز،آسٹریلیا کا کلین سوئپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 2 رنگ۔18 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں کرکٹ فینز چکراکر رہ گئے۔ہوم آف کرکٹ لارڈز میں بھارت انگلینڈ نے کلاس دکھائی۔جمیکا میں ویسٹ انڈیز تاریخ کے بدترین عنوان اور ٹیئسٹ تاریخ کا غلط ورق بن گیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ٹوٹل پر آئوٹ ہوا۔کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ میں دوسرے کم ترین سکور پر ڈھیر ہوا۔
کنگسٹن جمیکا میں مچل سٹارک کی تباہ کن بائولنگ کے ساتھ آسٹریلیا کے پیسر سکاٹ بولینڈ کی ہیٹ ٹرک اہم بات تھی۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز ٹیم 204 رنز کے تعاقب میں 14.3 اوورز میں صرف 27 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔7 کھلاڑی صفر پر گئے۔جسٹن گریوز ڈبل فیگر 11 پر گئے،باقی سب پیچھے رہے۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ویسٹ انڈیز کا کم ترین اننگ ٹوٹل ہے۔اس سے قبل اس کا کم ترین ٹوٹل انگلینڈ کے خلاف 2004 میں اسی میدان میں 47 رنز تھا جو 25.3 اوورز میں تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسرا کم ترین اسکور ہے۔نیوزی لینڈ 1955 میں آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 26 پر آئوٹ ہوا۔27 اوورز کھیلے تھے۔ویسٹ اںدیز ہسٹری میں کم ترین اوورز میں آئوٹ ہوا۔
سکاٹ بولینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی ہیٹ ٹرک کی۔انہوں نے نمبر 7 سے نمبر 9 تک مسلسل 3 وکٹیں لیں۔ادھر مچل سٹارک نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں 400 ٹیسٹ وکٹ مکمل کی۔انہوں نے ٹیسٹ تاریخ میں تیز ترین مطلب کم اوورز میں 5 وکٹیں مکمل کرنے کا نیاریکارڈ بنایا،جس میں اننگ کے پہلے اوور میں 3 وکٹیں بھی تھیں۔مچل سٹارک نے 7.3 اوورز میں 4 میڈن اوورز کے ساتھ 9 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔سکاٹ بولینڈ نے2 اوورز میں 2 رنز کے ساتھ ہیٹ ٹرک سمیت 3 وکٹیں لیں۔
آسٹریلیا 176 رنزکی جیت کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرگیا ہے۔
