- ایسا بھی ہوتا ہے۔ یعنی اب آئی سی سی جرمانہ کرے گی کوچز کو۔ یعنی ان کو کوچز بھی برے لگنے لگے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جرمانہ کر دیا ہے ۔سزا بھی سنا دی اور یہ سارا کچھ اس لیے ہوا کہ انہوں نے امپائرز کے خلاف تنقید کی تھی لیکن ان کے کپتان روسٹن چیز ابھی تک بچے ہوئے ہیں ،حالانکہ انہوں نے امپائرز کو تو سرعام سزا دینے کا کہا تھا۔
سیمی نے شائی ہوپ اور روسٹن چیز کے ایک بی اور کیچ کے فیصلے پر شدید تنقید کی تھی۔کہا تھا کہ
آپ خود کو ایسی صورتحال میں نہیں لانا چاہتے جہاں آپ کچھ امپائروں کے بارے میں سوچ رہے ہوں،کیا اس ٹیم کے خلاف کچھ ہے۔ جب آپ فیصلے کے بعد فیصلہ دیکھتے ہیں، تو اس سے سوال اٹھتا ہے۔
سیمی کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.7 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس کا تعلق بین الاقوامی میچ میں پیش آنے والے واقعے یا کسی کھلاڑی، کھلاڑی کے معاون عملے، میچ آفیشل یا کسی بھی بین الاقوامی میچ میں حصہ لینے والی ٹیم کے حوالے سے عوامی تنقید، یا نامناسب تبصرہ سے ہے۔
لیول ون کے جرم میں ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ سیمی کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے، جو 24 ماہ کی مدت میں ان کا پہلا جرم ہے۔
سیمی نے جرم قبول کیا اور میچ ریفری جواگل سری ناتھ کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔