| | |

بھارتی مدد ویسٹ انڈیز کو نہ ملی،انگلینڈ نے ون ڈے سیریز برابر کردی

نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کو کسی طرف سے مدد نہ ملی،نہ پہلے میچ کی جیت کی،نہ کسی بھارتی بیٹر کی ٹریننگ کی اور نہ کسی بھارتی گیند بازکی۔

انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں اس نے 6 وکٹ کی جیت گلے لگالی۔203 رنزکے تعاقب میں ایک موقع پر اس کے 3 کھلاڑی 85 پر باہر تھے لیکن  ول جیکس کے 73 رنز کے بعد ہیری بروک کے 43 کے علاوہ کپتان جوس بٹلر کے ناقابل شکست 58 رنز نے مہمان ٹیم کی مدد کی اور اس نے ہدف33 ویں اوور میں جیت نام کرلی۔یوں 3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

پہلا میچ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 202 پر ڈھیر

اس سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم 40 ویں اوور میں صرف 202 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے سام کرن جن کو پہلے میچ میں 10 اوورز میں 98 اسکور دیئے تھے،اس بار کامیاب رہے۔33 رنز دے کر 3 وکٹ لے گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *