ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا پیر صبح کا میچ کوارٹر فائنل بن گیا،ناقابل شکست ٹیم خطرے میں
کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا پیر صبح کا میچ کوارٹر فائنل بن گیا،ناقابل شکست ٹیم خطرے میں۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ ٹو میں انگلینڈ کی سیمی فائنل سیٹ کنفرم ہوگئی ہے۔اب جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز کا کل صبح 24 جون کا میچ کوارٹر فائنل بن گیا ہے۔جنوبی افریقا جیتا تو وہ سیمی فائنل کھیلے گا۔ویسٹ انڈیز جیتا تو وہ جنوبی افریقا سے بہتر نیٹ رن ریٹ پر سیمی فائنل کھیلنے کا حقدار ہوگا۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
بارش کی صورت یا میچ منسوخ ہونے پر جنوبی افریقا ٹاپ ٹیم کے طور پر سیمی فائنل کا حقدار کہلائے گا۔
جنوبی افریقا 6 میچز سے ناقابل شکست ہےلیکن صرف ایک شکست اسے سیمی فائنل کی لائن سے باہر کردے گی۔ادھر انگلینڈ جو 2 میچز ہارا۔ایک میچ بارش کی نذر کرواچکا،اسے سیمی فائنل کا ٹکٹ مل گیا ہے،اسے حسن اتفاق کہہ لیں یا کرکٹ کا رنگ،جو کبھی کس کیلئے کیسا ہے اور کس کیلئے کیسا۔
ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقا،صبح ساڑھے5 بجے،24 جون 2024 پاکستان ٹائم