کرک اگین رپورٹ
ویسٹ انڈیز نے پی سی بی سنبھال لیا،کیویز اور پروٹیز بھی اب ٹیک اوور کریں گے
عجب صورتحال ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ چلا رہا ہے۔ آپ کو تازہ ترین مثال سمجھ میں آگئی ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے سکواڈز کا اعلان کیا کیونکہ اس نے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے سکواڈز کی خبر میں اس نے جو شیڈیول جاری کیا ہے اس کے مطابق دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں ہوں گے، جبکہ پی سی بی کے شیڈول کے مطابق ایک ٹیسٹ کراچی اور دوسرا ملتان میں ہونا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ،سکواڈ کا اعلان،ملتان میں 2 ٹیسٹ کا شیڈول آگیا
دوسری جانب ملتان میں فروری میں چیمپیئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی کپ شیڈول ہے۔ پی سی پی کے سابقہ اعلامیہ کے مطابق یہ تین ملکی کب جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شریک ہیں اس کے چاروں میچز ملتان میں ہونے تھے لیکن اس کا بھی اب ذکر نہیں۔ سننے میں آیا ہے کہ یہ تین ملکی کب ملتان سے کراچی اور لاہور یا راولپنڈی منتقل ہوگا اس کا اعلان پی سی بی نے بھی افیشلی نہیں کیا ہے تو پی سی پی کے اعلان کے مطابق تین ملکی ئملتان میں شیڈول ہے۔ اب ویسٹ انڈیز کی طرح جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ چلائیں گی اور وہ بھی جب اپنے سکواڈز کا اعلان کریں گے تو بتائیں گی کہ ان کا تین ملکی کب ملتان میں ہونا ہے یا ملتان کو چھوڑ کر لاہور یا دوسرے شہر کراچی میں یا مختلف شہروں میں ہونا ہے۔ عجب بات ہے۔ غضب بات ہے۔
ویسے بلیک کیپس کے سکیورٹی وفد نے سہہ ملکی کپ کیلئے پاکستان کے سفر کے دوران ملتان کا دورہ نہیں کیا۔