کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ،کیسا سنگین الزام،رضوان اور کلاسین میں جھڑپ،گالم گلوچ،پروٹیز بیٹر نے وکٹیں اکھاڑ ماریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کیپ ٹاؤن میں پاکستان نے جہاں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے جیتا،سیریز اپنے نام کی۔ وہاں میچ کے دوران انتہائی خوفناک اور گھمیر لمحات دکھائی دئیے۔ پروٹیز کا ایک بیٹر آؤٹ ہوا تو اس نے غصے میں بیٹ وکٹوں پر دے مارا ۔آئی سی سی کی طرف سے جلدی بڑی سزا کا امکان ہے ،کیونکہ قانون کے مطابق کرکٹ کے سامان اور ان چیزوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانہ عائد ہوتا ہے۔
پاکستان کی مسلسل 5 ویں ون ڈے سیریز،کیپ ٹائون میں پروٹیز کو بڑی شکست
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی اننگ کے دوران ہنرک کلاسین اور پاکستانی کپتان محمد رضوان میں شدید جھڑپ دیکھنے میں آئی ۔ کلوز کیمروں اور مائیکرو فون پر نشر ہونے والی آوازوں سے محسوس ہوا کہ دونوں کے درمیان گالم گلوچ بھی ہوئی ۔پہل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے کی اور ان کا الزام تھا کہ پاکستانی کھلاڑی بال ٹمپرنگ کر رہے ہیں ۔اس کے بعد کیا تھا کہ محمد رضوان بھی غصے میں آگئے اور امپائر بھی درمیان میں آئے ۔ اس جھڑپ پر بھی آئی سی سی کی جانب سے کسی کارروائی کا امکان ہے۔
پاکستان نے دوسرا میچ 81 رنز سے جیتا۔جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم پاکستان بنی ہے۔