سڈنی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
بابر اعظم کو کیا نصیحت ملی،چھکے کے چرچے،ویسٹ انڈیز پھر آسٹریلیا،بھارت کی شکست کا دعویٰ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تاحال بہتر نہیں جارہی ہے اور پاکستانی کپتان بابر اعظم مکمل ناکام ہیں،ایسے میں انہیں نیوزی لینڈ کے سابق پیسر اور کمنٹیٹر ڈینی موریسن ملے ہیں۔انہوں نے بابر سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے اور آسٹریلین وکٹوں کے حوالہ سے اہم بات کی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں رحمان اللہ گرباز کے چھکے کے چرچے ۔رحمان اللہ گرباز نے ایک غیر معمولی بلندی والی چیک ڈرائیو کی ،یہ سری لنکا کے گیند باز کاسن راجیتھا کے سر پر پڑی اور چھکے کے لئے باہر چلی گئی۔بائولر دیکھتے ہی رہ گئے۔۔
ویسٹ انڈیز کو پھر آسٹریلیا جانا ہے،حال ہی میں اسی آسٹریلیا سے ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے مرحلہ میں ہارکر باہر ہونے والا اسکواڈ اب وائٹ وردی میں جائے گا،جہاں ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔سلیکٹرز نے مستعفی ہیڈکوچ فل سمنز کی جگہ عارضی ہیڈکوچ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،افغانستان کا ٹاس،سری لنکا کی پہلے بائولنگ
بنگلہ دیش اور بھارت کا میچ آنے کو ہے۔کپتان شکیب الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نگاہیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ یہ اپ سیٹ کیسے کرنا ہے،اپ سیٹ نتیجہ جہاں بنگلہ دیشی ٹیم کے سیمی فائنل کے لئے چانسز میں اضافہ کرے گا،وہاں پاکستان کی امیدوں کو بھی تروز تازہ کرے گا۔