پرتھ،کرک اگین رپورٹ
سیاہ پٹی باندھنے پر عثمان خواجہ کیلئے پرتھ کرائوڈ نے کیا کیا،آئی سی سی پربراہ راست بڑا الزام لگادیا۔پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز عثمان خواجہ نے ایک مکمل سیشن گزارا اور لنچ کے بعد 41 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور آئی سی سی کے خلاف فائٹ کرتے ہوئے بازو پر سیاہ پٹی باندھی تھی،انہوں نے یہ فیصلہ جمعرات کی صبح کیا۔
ڈیوڈ وارنر اور شاہین کی لڑائی،مارکھانے کیلئے واپس جائو،کینگروز اوپنر کا جواب،چھکالگاتےپچ بوس
کسی بھی احتجاج،اظہار یا عمل کیلئے آئی سی سی کا قانون بازو پر کالی پٹی باندھنے سے منع نہیں کرتا ہے۔سب کو علم ہوچکا تھا کہ کیا ہورہا ہے۔روایتی طور پر کھلاڑیوں کو ذاتی سوگ کا اظہار کرنے کے لیے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھنے کی اجازت ہے۔اس رواج کے تحت، امپائرز اور میچ ریفری کو کھلاڑی کے بازو پر سیاہ پٹی پہننے کے ارادے سے آگاہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
عثمان خواجہ نے نئے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروادیا،کیا پہن کر بیٹنگ کررہے،شاہین کی ٹھکائی
عثمان خواجہ نےاپنے شوز پر پیغام لکھا تھا کہ سب برابر ہیں،سب کو جینے کا حق ہے،آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا نے معطلی کی دھمکی دی اور پھر روک دیا،خواجہ رک گئے لیکن کل انہوں نے اس پر اپنے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔آج انہوں نے دوسرا عمل اختیار کیا۔
ان کا عمل کتنا پسندیدہ تھا،اس سے اندازا لگالیں کہ وہ جب آئوٹ ہوکر واپس جارہے تھے تو پرتھ کے کرائوڈ نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا اور ان کے لئے تالیاں بجایں۔
عثمان خواجہ نے آئی سی سی پر جمعرات کو واضح الفاظ میں جانداری برتنےدہرے معیار کا بڑا الزام میڈیا پر لگادیا ہے اور کہا ہے کہ میں یہ کوشش اور جنگ جاری رکھوں فا اور اس کے لئے میلبرن ٹیسٹ میں اپنے لکھے شوز استعمال کروں گا۔فی الحال انہوں نے اپنے شوز پر ٹیپ لگاکر اسے چھپالیا ہے۔