عمران عثمانی کا تجزیہ
نسیم،حارث کو کیا ہوگیا،بابر نےنکمی کپتانی کیوں کی،ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اب کیسے پہنچ سکتا،مکمل تجزیہ اور جائزہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف بد ترین شکست سے دوچار ہوگیا۔سابقہ بڑی شکست 128 سے ایک سوچالیس رنزکی تھی۔ایشیا کپ سپر 8 کے اہم ترین معرکہ میں پاکستان بری طرح ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔اس بڑی شکست سے پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 1.89 ہوگیا ہے۔بھارت کا جمع 4 سے اوپر ہے۔سری لنکا کا بھی جمع میں ہے۔پاکستان کے پاس ایشیا کپ فائنل کا کتنا موقع باقی ہے۔یہ بھی بتائیں گے اور ساتھ میں یہ بھی کہ پاکستان اس 2 روزہ ون ڈےا انٹرنیشنل میچ میں بد ترین شکست سے دوچار کیوں ہوا۔آگے کا راستہ کیا ہے۔حارث اور نسیم کی انجری اپ ڈیٹ کیسی ہے۔
سب سے پہلے آپ کو یاد کرواتے چلیں کہ کرک اگین نے 2 روز قبل پاکستان بھارت میچ کی سٹوری میں لکھا تھا کہ کرک اگین کے نزدیک پاکستان فیورٹ نہیں ہے،تو جو بھی ا سے فیورٹ مان رہے تھے،ان کی اصلاح ضروری ہے،کرک اگین نے لکھا تھا کہ میچ بارش والا ہوگا،ٹاس کا فیصلہ اہم ہوگا۔دونوں ٹیموں کے پاس فتح کے ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔
ایشیا کپ،ایک نظر آسمان ،دوسری پاکستان بمقابلہ بھارت پر،ایشیا کپ سپر 4 کی بڑی جنگ آج
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ نہایت غلط کیا۔اس پر طویل دلائل ہیں لیکن تجزیہ نگاروں کا موقف اور نتیجہ سامنے ہے۔سوال یہ ہے کہ یہ بد ترین فیصلہ ٹیم منیجمنٹ نے کیسے کرلیا۔دوسری بات یہ ہے کہ سری لنکن پچز پر ہم 4 پیسرز کے ساتھ جارہے ہین جو اسپن فرینڈلی پچز ہوتی ہیں۔تیسری بات یہ ہے کہ ہمارے پاس کیمپ میں کوالٹی کا اسپیشلسٹ سپنر کیوں نہیں ہے۔چوتھی بات یہ ہے کہ آج میچ کے دوسرے روز پاکستانی کپتان نے شروع سے ہی دفاعی حکمت عملی کیوں اختیار کی۔۔کرکٹ فینز دیکھتے،سنتے اور سجھتے ہیں۔کمنٹیٹرز وسیم اکرم اور روی شاستری نسیم شاہ کی بائولنگ پر شروع سے ہی بول رہے تھے کہ سلپ فیلڈرز کیوں نہیں۔سلپ کے فیلڈرز کدھر ہیں لیکن نسیم شاہ کی گھومتی بالز پر نہ کپتان نے فیلڈر لیا اور نہ بائولر نے۔نتیجہ میں 2 اوورز بعد ویرات کوہلی کا کیچ پہلی اور دوسری سلپ سے اڑتا ہوا جارہا تھا۔بابر اعظم کا مذاق اڑارہا تھا۔پاکستانی کپتان نے کپتانی درست نہ کی،اگلی بات یہ ہے کہ ٹھیک ہے کہ مار پڑگئی تو سوال یہ ہے کہ بیٹنگ لائن اپ کو کیا ہوا کہ آپ 128 رنزکے اندر ہی ہتھیار پھینک دیں،اپنے خلاف تاریخی ریکارڈ بڑی جیت رقم کروادیں،اس میچ میں کے ایل راہول،ویرات کوہلی کے ساتھ اسپنر کلدیپ یادیو کو بھی ہیرو کیوں بنوادیا۔بابر اعظم سمیت ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے مڈل آرڈر کا جنازہ سب کو دکھادیا ہے،جس کی کسی کو سمجھ نہیں آرہی ہے۔ساتھ میں کرکٹ فینز کیلئے تشویشناک بات اور تبصرے کےلئے کھلی کتاب یہ ہے کہ پاکستان کے میڈیا منیجر اور پی سی بی کے جی ایم کرکٹ انٹرنیشنل کل کولمبو کسینیو کیا کرنے گئے تھے۔سوال بڑھیں گے،تبصرے بڑھیں گے۔
نسیم شاہ اور حارث رئوف بیٹنگ کےلئے نہیں آئے۔حارث تو بال بھی نہ کرسکے یوں پاکستانی فینز کو ان کی انجری سے پریشانی ہوئی ہے،بڑیا نجریز میں بھی بائولنگ سے تو باہر ہوا جاتا ہے لیکن بیٹنگ کیلئے بیڑز آجاتے ہیں،سوال یہ ہے کہ یہ دونوں کیوں نہیں آئے،کیسی انجری ہے،پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ خاموش ہے۔اس میں ایک راز محسوس ہوتا ہے۔کرک اگین حقائق کی جستجو جاری رکھے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم سے جڑے 2 اہم لوگ کولمبو کسینو کا دورہ کرتے پکڑے گئے
اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اایشیا کپ 23 کا فائنل کھیلے گا۔اگلا میچ سری لنکا سے باقی ہے۔کل 12 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کھیلیں گے،بھارت جیتا تو فائنل کا ٹکٹ یقینی ہے،پھر اس کا اگلا میچ بنگلہ دیش سے باقی ہوگا۔پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ سیمی فائنل بن جائے گا،کل سری لنکا نے اگر بھارت کو ہرادیا تو بھی بھارت اگلا میچ بنگلہ دیش سے جیت کر ریس میں ہوگا لیکن کل سری لنکا کی جیت سے پاکستان کو بھاری مارجن سے سری لنکا کو پھر ہرانا ہوگا۔بارش سے میچ اگر متاثر ہوئے تو پاکستانی ٹیم کے پاس نیٹ رن ریٹ بہتری کا موقع نہیں بچے گا۔یوں سب سے زیادہ خطرے میں پاکستان ہوگا۔
کل بھارت اور سری لنکا میچ کے بعد 14 ستمبر کو پاکستان بمقابلہ سری لنکا جوڑ پڑے گا۔میچ جیتنا ہی ضروری نہ ہوگا،اگر سری لنکا کل ہارگیا تو پاکستان کی جیت فائنل کی گارنٹی ہوگی،اگر سری لنکا کل جیتا تو پاکستان کو پرسوں سری لنکا کو بھاری مارجن سے ہرانا ہوگا۔خالی جیت اس لئے فائدہ نہ دے گی پاکستان بھی جیت کر سری لنکا کے 4 پوائنٹس کے برابر ہوجائے گا،15 ستمبر کو بھارت بنگلہ دیش سے ہارا تو پاکستان سری لنکا فائنل کھیلیں گے،بھارت جیتا تو پھر پاکستان اور سری لنکا کا فیصلہ بنیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
ایشیا کپ کی قریب 39 سالہ تاریخ میں 16 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل نہیں کھیلے تو کیا اب کھیلیں گے؟حالات تو یہی بتارہے ہیں کہ تاریخ غالب آرہی ہے۔