عمران خان نے شاہد آفریدی کے بارے میں کیا کہا تھا،ہارون رشید نے بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سربازار اپنی توقیرتباہ کرنے پر تل گئے۔شاہد خان آفریدی کے تازہ ترین بیان پر معروف صحافی وتجزیہ نگار ہرون رشید نے یہ جملہ بولا ہے اور کہا ہے کہ اس انسان کی کتنی عزت تھی،کیا سے کیا ہوا۔
شاہد خان آفریدی نے اپنی حالیہ تقریر میں کسی سابقہ قبائلی علاقے میں انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں کہ اس کے بعد یہ تجزیہ سامنے آیا ہے۔
ہارون رشید نے انکشاف کیا ہے کہ جب اس کی کرکٹ ختم ہورہی تھی تو میں نے عمران خان کو کہا کہ اسے پارٹی میں لے آئو،کرکٹر جیسا بھی تھا لیکن مقبول تو ہے۔
اس پر عمران خان نے جواب دیا تھا کہ یہ بونگا ہے،بونگا۔بغیر سوچے بولتا ہے،اس کا کیا کام۔؎