نیویارک،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ2024،جنوبی افریقا بمقابلہ نیدرلینڈز،میچ نمبر 16،نیویارک،رات ساڑھے 7 بجے
پاک بھارت میچ کی اصل پچ کیسی،آج جنوبی افریقا میچ میں استعمال ہوگی،ڈچ ٹیم سے شکست کا خطرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیویارک کے ناسائو اسٹیڈیم کی پچ کل پاکستان اور بھارت کے میچ میں کیسی ہوگی اور کیا سلوک کرے گی،اسے آج ہی دیکھ لیں اور پرکھ لیں،کیونکہ اسی پچ پر آج گروپ ڈی کا ایک میچ جنوبی افریقا بمقابلہ نیدرلینڈز کھیلا جارہا ہے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے ہوگا۔
ہم ایسی سطح دیکھنے جا رہے ہیں جسے درمیانی پچ کی پہلی نمائش کے لیے سیٹ کی گئی ہے، اور اس پر بہت سی نظریں ہوں گی۔ اسی پچ پر ہندوستان اور پاکستان کا میچ ہوگا، اس لیے یہ میچ ایک ٹیسٹ رن کی طرح ہے۔ ہم نے اب تک جو کچھ دیکھا ہے اس سے، 1 اور 4 دونوں پچز متضاد باؤنس کی وجہ سے بلے بازوں کے لیے مشکل رہی ہیں۔
نیویارک،بھارت کے خلاف میچ سے قبل،اس کے بعد کا پاکستان کا مکمل شیدول جاری
جنوبی افریقا جس نے پہلے میچ میں سری لنکا کو ہرایا تھا،اب فیورٹ ہوکر بھی خوفزدہ ہے۔2022 تی 20 ورلڈکپ میں وہ نیدرلینڈز سے ایسے موقع پر ہارا تھا کہ اس کا پکا سیمی فائنل رہ گیا تھا اور اس کی وجہ سے پاکستان فائنل 4 میں پہنچا تھا۔یہی نہیں بلکہ کچھ ماہ قبل بھارت میں منعقدہ کرکٹ ورلڈکپ کے ایک میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو مات دی تھی،اسے ہدف کے تعاقب میں مشکلات تھیں۔
موسم بہتر رہنے کی پیش گوئی ہے،بڑا اپ سیٹ اور ڈچ ٹیم کی ہیٹ ٹرک فتوحات متقوع ہیں۔