| | | | |

محمد رضوان کیلئے کیسی تقریب،چہرہ پر کیک،پاکستان کے ڈان بریڈمین قرار

راولپنڈی،لاہور:کرک اگین رپورٹ

محمد رضوان کیلئے کیسی تقریب،چہرہ پر کیک،پاکستان کے ڈان بریڈمین قرار۔محمد رضوان کیلئے کیک تقریب۔میزبان شاہین شاہ آفریدی اور چچا افتخار تھے۔پھر کیا تھا۔محمد رضوان کا چہرہ کیک سے بھردیا گیا۔وکٹ کیپر بیٹر بعد میں اپنا چہرہ صاف کرتے دکھائی دیئے۔

یہ تقریب افتخار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے اس لئے سجائی تھی کہ محمد رضوان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے  تیز ترین بیٹرز میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔انہوں نے 79 انٹرنیشنل ٹی 20 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی 81 اننگز کا ریکارڈ توڑا۔

شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹ کا ڈان بریڈ مین کہا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے محمد رضوان ایک شاندار اور بے مثال کرکٹر ہیں،انہوں نے اپنی پرفارمنس سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان ہی کے نہیں بلکہ دنیا کے بہتریں ٹی 20 پلیئرز میں سے ایک ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *