لاہور ۔کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا بے ایمانی کرتے رہ گیا،سمتھ نے رن آؤٹ اپیل واپس کیوں لی
آسٹریلیا کے کھلاڑی سپورٹس مین سیرٹ کبھی کرتے نظر تو نہیں آتے۔ اکثر طور پر یہ دیکھا ہوگا کبھی وہ غلط طریقے سے کیچ پکڑتے ہیں۔ کبھی غلط طریقے سے رن آؤٹ کرتے ہیں، کبھی غلط طریقے سے سٹمپ آؤٹ کرتے ہیں۔ گزرے دو تین سالوں میں ایسے کئی واقعات ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی ایسی ایک کوشش کی گئی۔ افغانستان کے کھلاڑی کو رن آؤٹ کرنے کی اپیل کردی۔ وکٹ کیپر کی اپیل پر امپائر نے ریویو لیا لیکن کپتان کو ساری صورتحال کا پتہ تھا۔ وہ بھاگتے ہوئے آئے اور امپائر سے معذرت کی اور اپیل واپس لی۔ ہوا یہ جب اوور مکمل ہوا تو فیلڈر نے تھرو کیا وکٹ کیپر کے پاس ۔بیٹسمین نے رنز مکمل کرنے کے بعد کریزچھوڑ دی کہ اوور مکمل ہو گیا ۔ جیسے ہی تھرو آیا کیپر نے پکڑا اور بیلز آف کر دیں۔
اس وقت بیٹر کریز سے باہر تھے تو اگر یہ اپیل میں معاملہ جاتا تو یہ یقینی طور پر رن آؤٹ ہوتا لیکن اس رن آؤٹ کو اسٹریلیا کے لیے اچھا نہ سمجھا جاتا اور اسے اسٹریلیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ۔اس چیز کو محسوس کرتے ہوئے کپتان سٹیون سمتھ نے اپیل واپس لے لی۔یہ اننگ کا 47 واں اوور تھا۔