دبئی،کرک اگین رپورٹ
محسن نقوی نئے آئی سی سی چیئرمین کے گروپ فوٹو میں کیوں نہیں،وجہ
ائی سی سی چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے اجلاس ابھی ہونا ہے یا نہیں ہونا۔ پہلی خبر یہی ہے کہ اجلاس ملتوی ہو گیا۔ اب یہ سات دسمبر کو رکھا گیا ہے۔
ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر سے نئے چیئرمین شاہ کے گروپ فوٹو کی جو تصویر جاری ہوئی ہے اس میں پاکستان کے بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نہیں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے یا پہنچے ہیں تو انہیں اس گروپ فوٹو کے لیے بلایا نہیں گیا یا بلایا ہے تو وہ خود نہیں گئے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے افیشل رد عمل کا انتظار ہے۔ ادھر بھارتی میڈیا یہ دعوی کر رہا ہے کہ آئی سی سی کی بورڈز میٹنگ اج شیڈول نہیں تھی۔ آج براڈ کاسٹرز کے ساتھ میٹنگ تھی۔ چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے جو میٹنگ تھی اس کی تاریخ سات دسمبر اب جاری ہو گئی ہے، لیکن باخبر ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ چیمپینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگی ۔اب اس میں کچھ چیزیں لے دے کے لئے طے ہو رہی ہیں پھر آخری اپشن یہی ہوگی کہ چیمپینزٹرافی اگر پھر بھی کوئی چیز طے نہ ہو تو ملتوی کر دی جائے ۔