سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں فتح کے بعد افسوس ناک خبر دی گئی ۔سابق قومی کپتان اور ورلڈ کپ فاتح عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی خبر ملتے ہی کھلاڑی پریشان ہوگئے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق اکثر کھلاڑی بے چین ہوئے۔چند کرکٹرز رونے لگے تھے۔چند کی آنکھوں میں آنسو تھے۔پاکستان کرکٹ میں عمران خان کے ممتاز مقام کی وجہ سے ہر کھلاڑی ان سے متاثر ہے یا پھر محبت رکھتا ہے۔
قومی کوچنگ اسٹاف نے بھی شدید غم کا اظہار کیا ہے۔
ادھر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے بھی غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔
دبئی میں موجود سابق کرکٹرز وسیم اکرم ،وقار یونس اور مصباح الحق کے ساتھ شعیب ملک نے بھی عمران خان پر حملہ کی مذمت کی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کی گئی ہے۔گولیاں ان کی ٹانگوں پر لگی ہیں۔ان کے ساتھ فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔واقعہ گوجرانولہ میں پیش آیا۔
سابق کپتان محمد حفیظ بھی سڈنی میں موجود تھے پاکستانی ایمبیسڈر کے طور پر آئی سی سی کی جانب سے وہ پاکستان ٹیم کے لئے آج سڈنی میں گرائونڈ میں تھے۔انہوں نے عمران خان پر حملہ کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔