نیویارک،کرک اگین رپورٹ
بھارتی کپتان نے پاکستان کے کسی بھی بائولر کے متعلق اپنے لبوں سے نام کیوں نہیں نکالا،وجہ جو بتائی ہے،وہ اتنی ناقابل یقین اور عجب ہے کہ ہر ایک نے اسےمسترد کردیا ہے۔معاملہ اصل ایک ہی اور اس کا کھوج کرک اگین نے لگالیا ہے۔
روہت شرما نے ایک غیر ملکی ٹی وی شو میں شرکت کی تو ان سے سوال ہوا کہ انہیں کیریئر کے دوران کون سا پاکستانی بائولر پسند ہے۔اس کا صاف مطلب یہ ہوتا ہےکہ وہکس پاکستانی گیند باز کو خطرناک اور بہترین سمجھتے ہیں۔اس پر روہت شرمانے کہا کہ میں کسی ایک کا نام نہیں لے سکتا،وجہ یوں بتائی کہ کسی کا نام لیا تو باقی ناراض ہوجائیں گے۔
سکندر بخت کا رضوان کے کریکٹر،ٹیم رول پر بڑا حملہ،قبضہ گروپ کہدیا،مزید سنگین باتیں
اب آپ دیکھیں کہ ایک حریف ٹیم کا اعلام کھلاڑی نہیں،سپر اسٹار اور پھر محض سپر اسٹار نہیں بلکہ کپتان ایک روایتی حریف ٹیم کے بائولرز پر کیا کمنٹ کررہا ہے اور کیا وجہ بتارہا ہے۔کوئی پوچھے کہ یہ آپ کے ہم عمر،ہم پلہ یا آپ کے کلب یا ٹیم کے کھلاڑی تھوڑا ہیں جو منہ بنائیں گے یا ناراض ہوجائیں گے یا ان سے روزانہ آمنا سامنا ہونا ہے کہ کسی کی ناراضگی اہمیت بن جائے گی۔ایک دشمن ملک پاکستان کے بارے میں بات ہے اور اس کے بائولرز کا پوچھا گیا ہے تو واضح بتائیں۔
کرک اگین کا ماننا ہے کہ یہ سب اس لئے ہوا کہ روہت شرما چالاکی دکھاگئے۔انہوں نے ایک نام اس لئے نہیں لیا کہ اس سے ان کی نفسیاتی کمزوری پکڑی جاتی کہ وہ کس پاکستانی بائولر کا سامنا کرنے سے مشکل میں ہوتے ہیں اور وہ بائولر اگلے چند ہفتوں کے دوران ہونے والے میچز مین روہت شرما کو ہدف بناتا اور پھروہی کام شروع ہوسکتا تھا جو سٹورٹ براڈ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان چلا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2023 میں کم سے کم 2 میچز ہونے ہیں اور ورلڈکپ2023 میں کم سے کم ایک میچ۔ممکنہ طور پر ایشیا کپ میں 3 اور ورلڈکپ میں 2 ملاکر 5 میچز بھی ممکن ہیں۔