کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی کہاں اور کیوں اٹکی،بھارتی صحافی نے انکشاف کردیا،انگلش کرکٹ برادرز کا تیسرا بھائی زمبابوے ٹیم میں آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین اور بریکنگ نیوز میں یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا مدعا کہاں اٹکا ہے،انکشاف آیا ہے۔انگلینڈ کیلئے کھیلنے والے 2 بھائیوں کا تیسرا بھائی زمبابوے ٹیم میں سلیکٹ ہوگیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے جوابی ہائبرڈ مان لیا تو اس کے بعد معاملہ کہاں پھنسا ہوا ہے۔اس حوالہ سے بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ براڈ کاسٹرز نے پھڈا کھڑا کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل میں ہے۔کوئی بات نہیں ،لیکن 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ پر ہم کیوں مانیں۔پیسہ ہم نے خرچ کرنا اور دینا ہے،ہم احمد آباد اور کولکتہ چھوڑ کر پاکستان یا سیمی فائنل یا فائنل میچز کولمبو میں کیوں کروائیں۔ہمارا بھی تو خسارہ ہے۔یاد رہے کہ براڈ کاسٹرز ہی بڑا سٹیک ہولڈر ہےت،اس کے پیسہ پر سب نے جھپٹنا ہے تو پھر اس کی بات تو زیادہ اہم ہوگی۔براڈ کاسٹرز کے نزدیک ان کی کمائی کی جگہ بھارت ہے تو کیوں اسے چھوڑیں۔بی سی سی آئی نے پی سی بی کو رضامندی دی تھی کہ ہم جوابی ہائبرڈ ماڈل لگادیں گے۔پاکستان نے تحریری ضمانت مانگی ہے۔بھارت اب نہیں دے رہا،ممکن ہے کہ براڈ کاسٹرز کا ایشو بھی ساتھ وجہ بنا ہو۔ایسے میں براڈ کاسٹرز نے آج چیمپئنز ٹرافی کا جو پروموجاری کیا ہے،اس میں میزبان پاکستان کا نام نہیں۔آخری چیمپئنز ٹرافی 2017 جو پاکستان نے جیتی تھی،اس کا ذکر یا جھلک نہیں تو پاکستان سوچ لے کہ وہ کہاں کھڑا ہے۔یہ تجویز ابھی بھی ٹیبل پر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر چلی جائے۔
چیمپئنز ٹرافی کے حتمی فیصلے کی نئی تاریخ جاری،یو اے ای نے ایک تصدیق تو کردی
کرکٹ کی ایک اور نیوز یہ ہے کہ افغانستان نے جوناتھن ٹروٹ کے معاہدے میں 2025 تک مزید توسیع کردی ہے۔
ایک اور کرکٹ نیوز یہ ہے کہ زمبابوے نےزمبابوے نے افغانستان کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ کے بین الاقوامی کرکٹرز سیم اور ٹام کرن کے بھائی بین کرن کو طلب کیا ہے۔دو ماہ قبل، 28 سالہ بلے باز نے زمبابوے میں پیدا ہونے والے اپنے مرحوم والد کیون کران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے لیے کھیلنے پر آمادگی کا اعلان کیا تھا۔