کراچی،کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی کہاں،شیڈول کدھر،کپتان کون،بھارتی موقف،محسن نقوی کیابتارہے،اصل سٹوری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی میٹنگ،بھارتی بورڈ سیکرٹری جے شاہ سے ہوئی بات چیت اور پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے کپتان کے حووالہ سے اہم دعوے کردیئے ہیں۔
نیشنل بنک ایرینا کراچی میں پی ایس ایل 9 فائنل کے موقع پر صحافیوں سے انہوں نے بات کی ہے اور کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل یا ایونٹ دوسرے ملک لے جانے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا تازہ موقف کیا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کیا سوچتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کہتے ہیں کہ اس کا فیصلہ وقت پر ہوگا۔کراچی اور لاہور کی پچز پر آسٹریلین مٹی لگائی جائے گی۔تیاری کی جارہی ہے۔چیمئنز ٹرافی پاکستان میں اگلے سال ہوگی۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول کب لانچ ہوگا،اس پر خاموشی ہے۔جے شاہ سے دلچسپ باتیں ہوئی ہیں جو حوصلہ افزا ہیں لیکن ابھی لیک نہیں کرسکوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں جے شاہ کہتے ہیں کہ قومی سلیکشن کمیٹی تگڑی ہوگی۔وہی کپتان بنائے گی،وہی فیصلہ کرے گی،وہی ٹیم سلیکشن اور پرفارمنس پر جوابدہ ہوگی۔
محسن نقوی کے دعوے اپنی جگہ ٹھیک ہونگے لیکن بھارتی بورڈ،آئی سی سی حکام اور انٹرنیشنل میڈیا پر آئی سی سی کے گمنام ترجمان کے حوالہ سے جو خبریں تھیں،وہ اس کے برعکس تھیں۔
کرک اگین کا نچوڑ
پاکستان میں جاری سیاسی حکومت کا اگر یہی خاکہ رہا جو اس وقت چل رہا ہے تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان ہی میں ہوگی اور بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔انٹرنیشنل حوالہ سے پاکستان کے متعلق بنایا گیا سکرپٹ کچھ یہی ہے لیکن اس کے درمیان بھارتی،امریکی انتخابات اور اس کے نتائج کے ساتھ پاکستان میں غیر حقیقی حکومت کا مستقبل ہی اس کا درست فیصلہ کرے گا۔