کراچی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم قصور وار تھے یا کوئی اور،کراچی کنگز کو مسلسل تیسری شکست۔پاکستان سپر لیگ 8 میں کراچی کنگز کو ہوم قلعہ میں مسلسل تیسری شکست،یوں گزشتہ سال کی طرح ناکامیوں کا سلسلہ دارز تر ہوگیا،اب یہسوال بھی ہونےلگا ہے کہ گزشتہ سال کی مسلسل 9ناکامیاں بابرا عظم کی کپتانی کیوجہ سے تھیں جو پہلی بار کپتان بنے تھے یا کوئی اور بات تھی،بابر رو پشاور میں چلے گئے لیکن کراچی کنگز ناکامی میں ڈوبتی جارہی ہے۔گلیڈی ایٹرز نے6 رنز سے میدان مار لیا۔
نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے چھٹے میچ کا ٹاس کراچی کنگز نے جیتا،پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔فیصلہ یوں سنسنی خیز تھا کہ صفر 2 کھلاڑی گئے۔23 تک 4 گرے۔92 تک افتخار نے 32 کا حصہ ڈالا۔لیکن اصل کام مارٹنل گپٹل کرگئے۔انہوں نے سنچری مکمل کی۔117 رنزکی اننگ کھیلی۔ٹیم 7 وکٹ پر168 اسکور کرگئی۔ عماد اور عامر یامین نے 2،2 وکٹیں لیں۔
کراچی کنگز کا آغاز بھی تباہ کن تھا۔شرجیل خان اور حیدر علی صفر پر گئے۔جیمز ونس 22 اور میتھیو ویڈ15 ہی کرسکے۔عماد وسیم 5 کے مہمان بنے،تجربہ کار شعیب ملک نےعرفان خان کے ساتھ مل کر جہاں میچ بنایا،وہاں جب آخری 3 اوورز میں 36 رنزدرکار تھے تو شعیب ملک کی نااہلی،سٹرائیک نہ پکڑنے کے سبب صف 12 رنز بن سکے۔6 بالز پر 24 رنز بڑا چیلنج بن گیا۔
وسیم اکرم وقت سے قبل،خومخواہ ہی پریشان یا کوئی خوف
کراچی کنگز نے آخری 2 اوورز میں 42 رنزکی مار کھائی تھی،اسے 2 اوورزکیا ۔3 اوورز میں اس سے کم درکار تھے لیکن نہ بن پارہے تھے۔4 بالز پر 19 رنز تھے،ایک چوکالگا۔3 بالز پر 15 رنز تھے۔
شعیب ملک 49 بالز پر 6671کرکے ناقابل شکست لوٹے۔کراچی کنگز نے 5 وکٹ پر 162 رنزبنائے ،یوں گلیڈی ایٹرز نےا یونٹ کی پہلی جیت 6 رنز سے اپنے نام کی۔محمد حسنین نے 2 وکٹیں لیں۔