ہرارے،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ کیلئے 10 ویں ٹیم کون سی،زمبابوےکیسے باہر،باقیوں کو کتنے مارجن کی جیت یا ہاردرکار۔زمبابوے کے ساتھ کیا ہوا۔اٹھان جو ناقابل شکست بنی تھی۔ویسٹ انڈیز کے اخراج کے بعد فیورٹ تھی۔اس کے ساتھ کیا بنی۔یہ ایک سوال ہے۔
ویسٹ انڈیز کو اگر سکاٹ لینڈ نے ہرایا تھا تو زمبابوے نے بھی فتح نام کی تھی لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ آج آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر 2023 سپرسکس کے اہم ترین میچ میں 31 رنز سے ہارگیا۔زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو 56 رنز کا اچھا سٹینڈ لینے کے باوجود آزادی سے نہ کھیلنے دیا۔170 اسکور تک 7 وکٹ اڑا دیئے لیکن اس کے بعد سکاٹش ٹیم کا 50 اوورز کھیل کر 8 وکٹ پر 234 رنز بنانا بھی ایک کارنامہ تھا۔آخر میں مائیکل لیسک نے 48 رنز بنائے۔سین ولیمز نے 41 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں فیورٹ زمبابوے 37 پر 4 وکٹ گنوانے کے بعد دبائو میں آگیا۔مڈل آرڈر میں ریان برل نے 83 رنز کی اننگ کے ساتھ امیدیں وابستہ کیں ۔ٹیم 42 ویں اوور میں 203 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
صورتحال یہ ہے کہ سپرسکس میں سری لنکا ورلڈکپ 2023 میں کوالیفائی کرچکا۔سوال یہ ہے کہ آگے کیا ہوسکتا ہے۔دوسری ٹیم کون سی ہوگی۔زمبابوے کے میچز ختم ہوگئے۔سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے 6،6 پوائنٹس ہیں۔زمبابوے کے میچ ختم۔سکاٹ لینڈ کا ایک میچ باقی ہے۔جو نیدرلینڈز سے ہوگا اور نیدرلینڈز کے 4 پوائنٹس ہیں۔اگر6 جولائی کو نیدرزلینڈز سکاٹ لینڈ کو ہرادے تو زمبابوے،نیدرلینڈز اور سکاٹ لینڈ کے6،6 پوائنٹس ہونگے۔فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔
ورلڈکپ کوالیفائر 2023،ڈچ فتح کے باوجود خطرے میں،کل آخری ٹیم بھارت کا ٹکٹ لے سکتی
اسکاٹ لینڈ سے زمبابوے کی 31 رنز کی شکست کا مطلب ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیےکوالیفائی نہیں کر سکتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا نیٹ رن ریٹ گر کر -0.099 ہو گیا ہے، جس کی بڑی وجہ سری لنکا کے خلاف ان کی بھاری شکست تھی، جب وہ تقریباً 17 اوورز باقی رہ کر ہار گئے۔اگر ہالینڈ جمعرات کو سکاٹ لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو تینوں ٹیمیں زمبابوے، سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز چھ پوائنٹس پر ختم ہو جائیں گی۔
زمبابوے،سکاٹ لینڈ اور نیدر لینڈزکے چانسز
اسکاٹ لینڈ کا رن ریٹ زمبابوے سے نیچے ایک صورت میں گرسکتا ہے کہ اگر نیدرلینڈز 250 اسکور کرتا ہے تو سکاٹ لینڈ کو 83 رنز سے شکست ہوجائے تو اس کا نیٹ رن ریٹ زمبابوے سے گرے گا۔ اس مارجن سے جیت سے نیدرلینڈز کا 0.33 ہو جائے گا، جو زمبابوے کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ سکاٹ لینڈ بڑے مارجن سے ہارے تو نیدرلینڈز ٹکٹ کٹوائے گا۔کم مارجن سے ہارے تو نیٹ رن ریٹ کا رولا ختم۔سکاٹ لینڈ 8 پوائنٹس سے کوالیفائی کرجائے گا۔اس طرح، اب مرکز توجہ ہالینڈ بمقابلہ اسکاٹ لینڈہوگا۔اسکاٹ لینڈ کے لیے ایک جیت ورلڈکپ کا ٹکٹ کنفرم کروادے گی۔ اگر وہ ہار بھی جاتے ہیں، تو وہ کوالیفائی کر سکتے ہیں اگر شکست کا مارجن نسبتاً کم ہو۔اگر نیدرلینڈز 250 رنز بناتا ہے تو اسکاٹ لینڈ نیٹ رنز پر آگے رہنے کے لیے 31 رنز تک ہارنے کا متحمل ہو سکتا ہے۔ نیدرلینڈز کی 32 یا اس سے زیادہ رنز سے جیت اسکاٹ لینڈ کے کو اوپر لے جائے گی۔ اگر اسکاٹ لینڈ پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 250 اسکور کرتا ہے، تو وہ نیٹ ریٹ پر پر آگے رہے گا اگر نیدرلینڈز اسے تقریباً 44.1 اوورز میں حاصل کرتا ہے ۔ اگر وہ جلد ہی اس کا پیچھا کرتے ہیں، تو ہالینڈ اسکاٹ لینڈ کے رن ریٹ کو پیچھے چھوڑ دے گا اور دوسری ٹیم کے طورپر کوالیفائی کر لے گا۔