| | | | | |

ورلڈکپ کوالیفائر 2023،ڈچ فتح کے باوجود خطرے میں،کل آخری ٹیم بھارت کا ٹکٹ لے سکتی

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ کوالیفائر 2023،ڈچ فتح کے باوجود خطرے میں،کل آخری ٹیم بھارت کا ٹکٹ لے سکتی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نیدرلینڈز اومان سے جیت تو گیا لیکن یہ ایسی جیت ہے،اس کا کوئی بڑا فائدہ نہیں ہوا۔آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2023کے کوالیفائر ورلڈکپ سپرسکس میچ میں نیدرلینڈز نے اومان کو  ڈک وارتھ پر 74 رنز سے شکست دی ہے۔فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر 362 اسکور بنائے۔وکرم جیت سنگھ نے 110 رنزبنائے۔دوسرے بیٹروسلے بارس 3 رنزکی کمی کی وجہ سنچری نہ کرسکے اور 97 اسکور بناسکے۔جواب میں ڈچ ٹیم کو 2 مرتبہ بارش کی مداخلت کی وجہ سے ہدف ڈک ورتھ لوئس پر 44 اوورز میں  321 رنزکا ہدف ملا۔اومان ٹیم 6 وکٹ پر 246 اسکور تک محدود ہوئی۔

نیدرلینڈز نے جیت کے ساتھ ورلڈ کپ کی اپنی امیدیں ضرور زندہ رکھیں، فتح کا مارجن[ زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کے نیٹ رن ریٹ پر چھلانگ لگانے کے لیے کافی نہیں۔آیان خان  نے 92 گیندوں پر ناقابل شکست 105 رنز بنائے۔ اس کےساتھ، یہ صرف شعیب خان تھا جس نے عمان کے لیے کسی بھی قابل توجہ اننگز کھیلی، جیسا کہ اس جوڑی نے پانچویں وکٹ کے لیے 112 رنز بنائے ۔

ایشیا کپ 2023 شیڈول،میزبان پاکستان لیکن بھارت کی جانب سے اہم اعلان

نیدرلینڈز نے 48 اوورز  میں 7 وکٹوں پر 362 رنزبنائے تو ڈچ ٹیم  کو عمان کو 242 تک محدود کرنے کی ضرورت تھی تاکہ یہ یقینی ہوتا کہ ان کا نیٹ رن ریٹ سکاٹ لینڈ سے اوپر جائے۔ یہ تب فائدہ ہوتا جب دوسری پوزیشن کے لیے تین طرفہ زمبابوے،سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز میں  ٹائی پڑتی،امکان میں تو اب بھی ہے کہ ٹائی پڑے لیکن نیٹ رن ریٹ تباہ کن ہے۔۔یہ صرف اس صورت میں ہوسکتا ہے جب اسکاٹ لینڈ کل منگل کوزمبابوے کو شکست دے اور نیدرلینڈ بھی اسکاٹ لینڈ کوہرائے۔  یہاں تک کہ اگر اسکاٹ لینڈ کل جیت حاصل کر لیتا ہے، ڈچ  ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کو کافی بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا

ویسٹ انڈیز کے اخراج کے بعد سری لنکا تو ورلڈکپ 2023 کیلئے ٹکٹ کٹواچکا ہے۔کل زمبابوے نے اگر سکاٹ لینڈ کو ہرادیا تو اسکاٹ لینڈ  اور نیدرلینڈز باہر ہونگے۔زمبابوے کوالیفائی کرجائے گا لیکن اگر زمبابوے کل ہو گیا تو ریس میں زمبابوے،سکاٹ لینڈ ٹاپ پوزیشن اور بنیدرز لینڈز امکانی پوزیشن میں امیدوار ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *