| | | | | | |

ایشیا کپ 2023 شیڈول،میزبان پاکستان لیکن بھارت کی جانب سے اہم اعلان

کولمو،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023 شیڈول،میزبان پاکستا لیکن بھارت کی جانب سے اہم اعلان۔ایشیا کپ 2023 شیڈول کےحوالہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل کا بیان آگیا ہے لیکن حیرانگی یہ ہے کہ پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے اور سری لنکا اس کے لئے کو ہوسٹ کے طور پر ہے۔اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ جیسے عملی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی اختیار نہیں ہے۔اب ایشیا کپ 2023 شیڈول کے حوالہ سے پی سی بی یا سری لنکا کرکٹ یا حد ایشین کرکٹ کونسل سے کوئی کرکٹ بریکنگ  نیوز نکلنی چاہئے لیکن یہ بھارتی بورڈ آفیشل کے حوالہ سے میڈیا میں سامنے آئی ہے۔

وقار یونس، ہیٹ ٹرک ون ڈے کی یا پھر استعفوں کی،5 ویں کوچنگ اننگ کب سے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے کہا ہے کہ  کولمبو کا پسندیدہ مقام مون سون  کی وجہ سے میزبانی سے محروم رہ سکتا ہے۔بی سی سی آئی کے اہلکار نے یہ بات  ان سائیڈ اسپورٹ کو بتائی ہے۔ عارضی شیڈول ممبران کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔ اسے اس ہفتے تک  ریلیز کردیں گے۔ مون سون کے موسم کی وجہ سے کولمبو ایک مسئلہ ہے۔ ہم  کولمبو میں ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کی امید کرتے لیکن بارش ایک مسئلہ بن سکتی ہے۔

ایشیا کپ  31 اگست سے پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔پہلے 4 میچز لاہور اور باقی میچز دمبولا میں ہوسکتے ہیں۔فائنل مقابلہ 17 ستمبر کو ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *