| | | |

بابر اعظم کی شیطان کو کنکری مارتےکرکٹ تھروکی نقل،خود ہی مسکراپڑے

مکہ مکرمہ،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم کی شیطان کو کنکری مارتےکرکٹ تھروکی نقل،خود ہی مسکراپڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شیطان کو کنکریاں مارنے کی فوٹیج سامنے آئی ہیں۔وہ محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز کے ساتھ حج کیلئے حجاز مقدس تھے۔

پاکستانی کپتان کی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ تانک تانک کر شیطان کو کنکریاں ماررہے تھے۔ایک موقع پر انہوں نے تھوڑا کرکٹ والا اسٹائل اختیار کیا اور تھرو مارنے کے انداز میں کنکری ماری۔ساتھ ہی وہ مسکرا بھی پڑے۔

شاہین آفریدی اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہنچاکر ٹی 20 بلاسٹ چھوڑگئے

بابر اعظم اورمحمد رضوان کی دوران حج متعدد ویڈیوز اور تصاویر سامنے آتی رہی ہیں۔ان کےفینز ہرلمحہ اسے پسند کرتے پائے گئے۔

پاکستانی کپتان کی فوری واپسی متوقع ہے،اس لئے کہ دورہ سری لنکا کے لئے اسکواڈ کو ایک ہفتہ بعد روانہ ہونا ہے۔جہاں 16 جولائی سے پہلا ٹیسٹ میچ شیڈول ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *