مسلسل 2 شکستیں،انگلینڈ کے 8 نئے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان میں انگلینڈ ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔مسلسل 2 میچزمیں اسے ایسے شکست ہوئی ہے کہ جیسے پاکستان سے جیتنا ان کے لئے مسئلہ ہو۔ایسے میں انگلینڈ کے 8 کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ان حالات میں تو چونکادینے والی بات ہوگی لیکن ایسا ہی ہے،یہ الگ بات ہے کہ یہ 8 کھلاڑی اپنی نیشنل ٹیم کے لئے نہیں اترے بلکہ یہ تو پاکستان جونیئر لیگ کے لئے پہنچے ہیں،اس کا آغاز 6 اکتوبر سے ہونا ہے۔

انگلینڈ ٹیم مجرمانہ عمل کی مرتکب قرار،شدید تنقید

آج جمعرات 29 ستمبر کو انگلینڈ کے 8 جونیئر پلیئرز پاکستان پہنچے ہیں ،وہ اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔یہ جونیئر لیگ پی سی بی پہلی بار کروارہا ہے۔دنیا بھر سے 48 کھلاڑی اس میں شرکت کررہے ہیں۔ان میں سے 8 کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *