| | | | | |

ٹرینٹ بولٹ کا دورہ پاکستان سے انکار،وجہ جانیئے

 

آک لینڈ،کرکا گین رپورٹ

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں،انہوں نے اس سال کے آخر اور اگلے سال کے شروع میں پاکستان کے دونوں دوروں میں شرکت نہیں کرنی ہیں،ان کی ترجیحات ٹی 20 لیگز بن گئی ہیں۔یوں پاکستانی سرزمین پر متعدد کیوی پلیئرز نہیں آئیں گے۔

آئی ٹی ایل 20 کے فائر جاری،بولٹ،پولارڈ اور عمران طاہرسمیت 14 کھلاڑی منتخب

نیوز لینڈ نے دسمبر کے آخر اور جنوری 2023 میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلنی ہے اور یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

ٹرنیٹ بولٹ نے اس سال کا سنٹرل کنٹریکٹ فارم بھی مسترد کیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے 6 جنوری 2023 سے شیڈول آئی ٹی ایل کا معاہدہ کیا ہے۔

یہ لیگ 12 فروری تک رہے گی،اس کے بعد ٹرینٹ بولٹ شاید ہی پی ایس ایل کھیلیں،اس لئے کہ وہ واپس اپنے ملک جاکر کچھ ہوم انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔اپریل 2023  میں محدود اوورز ٹیم کے ساتھ شاید وہ پاکستان نہ آئیں کیونکہ اس کے فوری بعد انہوں نے آئی پی ایل معاہدہ کررکھا ہے۔

ورلڈ نمبر ون بائولر ٹرینٹ بولٹ خود سے بولڈ،سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر

کیوی ٹیم کے لئے 317 ٹیسٹ وکٹ بڑا کارنامہ ہے،نیوزی لینڈ کے 4 بائولرز ہی 300 سے زائد وکٹ لے پائے ہیں،ایسے میں بڑے اسٹار کا نہ آنا سیریز کو پھیکا کرے گا،کیوی ٹیم کمزور ہوگی۔۔پاکستان اس کا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *