| | | | | | | | | |

آئی ٹی ایل 20 کے فائر جاری،بولٹ،پولارڈ اور عمران طاہرسمیت 14 کھلاڑی منتخب

دبئی،کرک اگین رپورٹ

یہ بات طے ہوئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا پہنچنا مشکل ہے،اس لئے کہ پی سی بی پہلے ہی منع کرچکا ہے،اس کی تصدیق یوں بھی ہوتی ہے کہ لیگ کی ایک فرنچائز ممبئی انڈینز امارات نے اپنے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام جاری  کردیئے ہیں،ان میں پاکستان سے کوئی نہیں ہے۔

کیرون پولارڈ اور ٹرینٹ بولٹ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور فرنچائز کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ سے دستبردار ہو گئے۔

آئی ٹی ایل کے چھکے جاری،مزید بگ گنز مل گئے

لیگ نے چھ فرنچائزز کو 14 غیر ملکی کھلاڑیوں کو براہ راست منتخب کرنے کی اجازت دی ہے -ایم آئی ایمریٹس کے لیے پولارڈ، ڈوین براوو، نکولس پورن اور آندرے فلیچر ویسٹ انڈیز سے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ نیوزی لینڈ سے، عمران طاہر جنوبی افریقہ ، نجیب اللہ زدران، ظہیر خان اور فضل الحق فاروقی افغانستان سے،سمیت پٹیل، ول سمیڈ اور جورڈن تھامسن انگلینڈ سے  ہیں۔بریڈ ویل سکاٹ لینڈ اوربریس دی لیڈ نیدر لینڈ سے آئے ہیں۔

ٹرینٹ بولٹ نے بدھ کو ہی ابھی سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے اپنا نام واپس لیا تھا،کہانی اب کھلی ہے کہ 4 سے 6 لاکھ ڈالرز کے معاہدے نے ملکی کنٹریکٹ کی اہمیت کم کروادی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *