| |

ورلڈ نمبر ون بائولر ٹرینٹ بولٹ خود سے بولڈ،سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر

 

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

 

اسے کہتے ہیں خود کو خود سے کلین بولڈ کرنا۔ایک روزہ عالمی رینکنگ کے نمبر ون بائولر ٹرینٹ بولٹ نیوزی لینڈ کے سالانہ سنٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کی لسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔یوں لیفٹ ہینڈ پیسر نیوزی لینڈ کے لئے اب لازم و ملزوم نہ رہے ۔

کرکٹ کی بریکنگ نیوز میں یہ ایک بڑی بریکنگ نیوز بنی ہے۔کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ اس سال نیوزی لینڈ کے سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کی عمر ابھی 33 سال ہے۔12 سال اپنے ملک کے لئے کھیل چکے ہیں۔وہ اپنے ملک کے لئے 300 ٹیسٹ وکٹ لینے والے 4 باؤلرز میں شامل ہیں ۔215 انٹرنیشنل میچ تمام فارمیٹس میں کھیلے۔317 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے اور 62 ٹی 20 وکٹس لئے ہیں۔
ماجرا بھی پراسرار ہے

سنٹرل کنٹریکٹ کے اعلان ہوتے ہی افواہوں کا طوفان گرم ہوگیا۔ٹرینٹ بولٹ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے نمبر ون بائولر ہیں۔ٹیسث کرکٹ میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔ٹی 20 لیگز کی مانگ ہیں۔کیوی بورڈ کو وضاحت جاری کرنا پڑی ہے۔

بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرینٹ بولٹ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔انہوں نے فیملی کے لئے وقت مانگا ہے۔ہم نے بہت سوچ و بچار کے بعد یہ سب کیا ہے۔بولٹ اب بھی ہماری سلیکشن کی پہلی ترجیح ہونگے۔

ویسٹ انڈیز میں آج سے ایک اور بڑی سیریز،نیوزی لینڈ مقابل

حقیقت یہ ہے کہ ٹرینٹ بولٹ ٹی 20 لیگز کھیلنے کے متمنی ہیں۔اگلی 2 مہنگی ترین لیگز آئی ٹی ایل یا جنوبی افریقا لیگ میں سے کوئی ایک کھیلیں گے،پھر آئی پی ایل تو وہ عرصے سے کھیل رہے ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *