| | |

ویسٹ انڈیز میں آج سے ایک اور بڑی سیریز،نیوزی لینڈ مقابل

جمیکا،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کی دنیا میں ایک اور سیریز کا آج آغاز۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم  ایک کے بعد ایک ٹیم کی میزبان ہے۔بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد اس کی ایک اور مشکل ترین سیریز آج 10 اگست سے شروع ہورہی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے۔

 دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ آج 10 اگست ،بدھ کو سبیا پارک جمیکا میں کھیلا جارہا ہے۔کنگسٹن جمیکا میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 11 بجے شروع ہوگا۔

بڑا اپ سیٹ،آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی 20 میں ہرادیا

بلیک کیپس  اگلے 2 میچز 12 اور 14 اگست کو کھیلے گی۔اس کے بعد 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔یہ میچز 17 اگست،19 اور 21 اگست کو بارباڈوس میں ہونگے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اب تک 5 مسلسل سیریز ہارچکی ہے۔اسے ایک سیریز کی کامیابی درکار ہے۔دونوں ممالک میں سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے۔کیوی ٹیم آئرلینڈ،ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ میں مجموعی طور پر دونوں محدود اوورز فارمیٹ کے11 میچز مسلسل جیت چکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *