| | | |

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا میچ ملتوی کردیا گیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ ،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیدرلینڈز کے لئے تیاریوں کے آخری مراحل میں ہے۔ اس سلسلہ میں ایک پریکٹس میچ آج کھیلا جارہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پریکٹس میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری ہے۔
پریکٹس میچ میں قومی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان بیٹنگ کررہے ہیں۔اس حوالہ سے میچ رپورٹ کا ذکر چلتا رہے گا۔

بنگلہ دیش سکندر سے خوفزدہ،آج تیسرا ون ڈے،کلین سوئپ کاڈر

ادھر پی سی بی نے ایک اور کام کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا پریکٹس میچ منسوخ کردیا گیاہے۔یوں اب پریکٹس میچ صرف ایک ہی ہوگا۔دونوں ٹیمیں کل صبح 10 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریں گی۔قومی کرکٹ ٹیم 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب روٹرڈیم روانہ ہوگی۔

ہالینڈ میں پاکستانی ٹیم  3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی،یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔پاکستان کے پاس پوزیشن بہتر کرنے کا موقع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *