| | |

بنگلہ دیش سکندر سے خوفزدہ،آج تیسرا ون ڈے،کلین سوئپ کاڈر

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش ے لئے مشکل چیلنج،سکندر رضا کا خوف،وائٹ واش سے بچنا اہم،کمزور ٹیم کے خلاف ایک روزہ سیریز سے ہاتھ دھونے کے بعد اب مسلسل تیسری ناکامی کامسئلہ۔یہ تمام خوف لئے بنگلہ دیش ٹیم آج ہرارے میں میزبان زمبابوے کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

بنگلہ دیش سکندر سے خوفزدہ،آج تیسرا ون ڈے،کلین سوئپ کاڈر۔سکندر رضا بنگلہ دیش کے حواس پر چھائے ہیں۔ٹی 20 سیریز میں 2 ہاف سنچریز کے بعد وہ 2 ایک روزہ میچزمیں مسلسل سنچریز کرچکے ہیں۔36 سالہ آل رائونڈر سکندر رضا بائولنگ میں بھی کاٹ رکھتے ہیں۔اب تک 117 اور 135 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیل چکے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق  دوپہر سوا 12 بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی پلیئرز کو بھارت میں کھیلنے کی دعوت،ڈرافٹ میں شامل

اس سے قبل بنگلہ دیش کو جہاں دوسرے میچ میں شکست ہوئی ہے،وہاں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی ہوا ہے۔بنگلہ دیش دوسرے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں 2 اوورز نہیں کرواسکا،اس لئے اسے میچ فیس کے 40 فیصد حصہ کو جرمانہ میں کٹوانا پڑا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *