| | | | | |

پاکستانی پلیئرز کو بھارت میں کھیلنے کی دعوت،ڈرافٹ میں شامل

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

لیجنڈز  لیگ کرکٹ کے منتظمین نے پاکستانی پلیئرز کو بھارت میں آنے کی حامی بھرلی ہے،ساتھ میں کھیلنے کی دعوت دی ہے،اس میں ایک بے بسی کی مشروط بات ساتھ ہے۔کرک اگین کے مطابق ابتدائی لائن تیار ہے،دلچسپ کہانی ہوسکتی ہے۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ اس سال کے شروع میں مسقط میں ہوئی تھی۔اس میں انڈیا مہاراج،ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز شامل تھیں،پاکستان سے مصباح الحق اور شعیب اختر سمیت نمایاں کھلاڑی شریک تھے۔اس بار بھی ایونٹ مسقط میں ہونا تھا لیکن منتظمین نے بھارت کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسے بھارت منتقل کردیا ہے۔یہ 17 ستمبر سے8 اکتوبر کے درمیان ہوگا۔یہی نہیں بلکہ 4 ٹیموں کو 6 میں بدل دیا گیا ہے۔ساتھ میں ان کے نام بھارتی شہروں کولکتہ،لکھنو،دہلی،جودھ پور،کٹک اور راج کوٹ شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے لئے ڈرافٹ کی تاریخ و شیڈول سیٹ ہے،اس میں پاکستانی پلیئرز بھی شامل ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل 2023 پلان میں،بورڈزمیں ظاہری جنگ

لیگ کے چیف ایگزیکٹو رامن راہیجا نے بتایا ہے کہ ہم حسب سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم نے شامل کررکھا ہے لیکن مسئلہ حکومت کی اجازت کا ہے،ہم اپنی حکومت سے رابطہ کرچکے ہیں،اگر مثبت جواب ملا تو پاکستان کے متعدد سابق لیجنڈری کرکٹرز لیگ میں شریک ہونگے۔

کرک اگین تحقیق کے مطابق بھارتی حکومت اجازت دے دے گی،موجودہ پاکستانی حکومت بھی کھلاڑی بھیجنے کی حامی بھرسکتی ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ پلیئرز جاسکتے ہیں یا نہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *