| | |

رمیز راجہ کا چھٹیوں کے بعد آتے ہی پہلا کام

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ سے آتے ہی سب سے پہلے خواتین سے ملاقات کرلی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی چیئرمین نے خواتین کرکٹرز سے ملاقات کی۔پی سی بی نے رات گئے تصاویر جاری کیں۔

پی سی بی کے مطابق  رمیز راجہ نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ملاقات کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کیمپ اچانک منسوخ،عمر گل کی اہلیہ کی درخواست،رمیز پاکستان آگئے

کپتان بسمعہ معروف کے ساتھ تمام خواتین کھلاڑیوں نے   اس میٹنگ میں شرکت کی۔رمیز راجہ نے پاکستان کی کامن ویلتھ گیمز  میں کارکردگی پر لیکچر دیا۔ساتھ میں کہا ہے کہ یہ پرفارمنس نہیں چلے گی۔آنے والے ایونٹ ایشیا کپ خواتین ودیگر مقابلوں  کے لئے بات کی۔

رمیز راجہ 2 ماہ بعد پاکستان آئے اور ڈیوٹی شروع کردی،وہ اس سے قبل انگلینڈ میں تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *