| | | | | | |

قومی کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کیمپ اچانک منسوخ،عمر گل کی اہلیہ کی درخواست،رمیز پاکستان آگئے

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دبئی میں شیڈول آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے ایک روز قبل کھلاڑی کسی بھی قسم کی پریکٹس نہیں کریں گے۔پی سی بی نے اس کی وجہ بھی نہیں بتائی۔عام طور پر  میچ سے ایک روزقبل ٹریننگ ہوتی ہے،اس بار آرام ہے۔شاید ہیڈ کوچ بھی زخمی ہیں۔ساتھ میں کچھ پلیئرز کا بھی حال بہتر نہیں ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ 2 ماہ کی لمبی چھٹی کے بعد وطن واپس آگئے ہیں۔پی سی بی چیئرمین جولائی کے شروع میں انگلینڈ گئے جہاں آئی سی سی میٹنگ جولائی کے آخر میں تھی لیکن اگست کا پورا ماہ وہ منظر سے آئوٹ ہی پائے گئے۔

بھارت سے شکست کے بعد ہانگ کانگ کرکٹر نے نئی اننگ شروع کردی،خاتون کو پرپوز کردیا

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر عمر گل کی اہلیہ  نے اپنے شوہر سے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں جب پاکستان کے خلاف ایکشن میں ہوں تو ہاتھ ہولا رکھنا کوچ صاحب۔

عمرگل کی اہلیہ کو یہ درخواست اس لئے کرنی پڑی ہے کہ وہ اس وقت افغان کرکٹ ٹیم کیمپ میں بائولنگ کوچ کے طور پر موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *