کرک اگین رپورٹ۔عثمان خان اورخوشدل شاہ کی سلیکشن کے پیچھے کون،اوپنر کسے بھیجنے کا رسکی پلان،تفصیلات جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ کو حیرانگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ دو تین سلیکشنز ایسی ہیں جس پر سوالیہ نشان ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں عثمان خان اور خوش دل شاہ کی سلیکشن خاص طاقتور ٹیم کے عہدے دار کی وجہ سے ہوئی ہے۔ عثمان خان کا ون ڈے کرکٹ میں کوئی ڈبیو نہیں ہے اور خوش دل شاہ کی پرفارمنس ہم پہلے آپ کو بتا چکے ہیں ۔
اسی طرح سپنرز میں ابرار احمد کو ڈالا گیا ہے جو ایسےسپنر ہیں نہ وہ آل راؤنڈر ہیں ۔سفیان مقیم ان سے بہتر ہو سکتے تھے۔ لیکن انہیں نظر انداز کیا گیا تو پاکستان کے اسکواڈ میں مبینی طور پر جیسے کپتان محمد رضوان کا یا کسی کا بہرحال اہم حصہ رہا ہے کہ عثمان خان اور خوش دل شاہ جیسے کھلاڑی سلیکٹ ہو گئے ۔کرک اگین یہاں نہایت ہی محتاط انداز میں اشارے میں لکھ رہا ہے،تفصیلات زیادہ ہیں لیکن ان کی تصدیق ضروری ہے،اس لئے مبینہ کا لفظ ڈالا گیا ہے۔
فخرزمان کے ساتھ اوپن کون کرےگا،فیصلہ ہم کریں گے،میچ سے قبل کریں گے،سلیکٹرکا کھلا اعلان،کپتان کہاں
دوسرا جو معاملہ سامنے آ رہا ہے کہ فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کون کرے گا ،یہ اگرچہ ابھی تک کلیئر نہیں ہے اور سلیکٹر نے جس طرح اعلان کیا ہے کہ اس کا فیصلہ میچ سے قبل کنڈیشنز دیکھتے ہوئے اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے میچ کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز کریں گے ۔مطلب ٹیم مینجمنٹ کوچز اور کپتان اس موقع پر عام طور پہ جو فیصلہ کیا کرتے ہیں وہ شاید نہ کر سکے تو ایسا لگتا ہے جیسے بابرعظم کو کہیں اوپننگ کے لیے بھیجنے کا پلان بن رہا ہو ،اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے کہ وہ نمبر چار پر بیٹنگ کرتے ہیں، اگر وہ شروع میں جلدی آؤٹ ہو گئے تو مڈل آرڈر کو سنبھالنے والا بیسٹ مین اور کوئی نہیں۔ ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،فہیم اشرف،حسنین اور عثمان خان کیوں،طیب طاہر کیا،پرفارمنسز دیکھیں
پاکستان کی پلاننگ کا اندازہ آپ کو 3 ملکی ون ڈے کپ میں ہو جائے گا ،کیونکہ وہی ٹیم کھیلے گی جس نے چیمپئنز ٹرافی کھیلنی ہے تو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سے جب یہ دو میچ کھیلیں گے اور اگر فائنل میں پہنچ سکے تو بھی ٹھیک نہ پہنچے تو بھی تو ان کی صحیح پاورز اور حکمت عملی اور کنڈیشنز کا اندازہ ہو جائے گا۔