لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کنٹریکٹ،عدم ادائیگی کی کھچڑی،بائیکاٹ دھمکی پر کون حرکت میں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئی کھثری پک چکی،کسی بھی وقت اپنے رنگ اور ذائقہ دکھاسکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ حکام کے ساتھ کپتان بابرا عظم سمیت زیادہ تر کھلاڑی خوش نہیں ہیں،ایسے میں 2 واقعات اور ہوگئے ہیں۔کھلاڑیوں اورر بورڈ میں سنٹرل کنٹریکٹ سائن نہیں ہوسکے ہیں۔4 ماہ سے تنخواہ نہ دیئے جانے کا الزام ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان کو بھارتی ویزے کب جاری ہونگے،نیوز آگئی
رپورٹس کے مطابق میڈیا پر یہ باتیں آچکی ہیں اور یہ بھی کھلاڑی ورلڈکپ کے دوران سپانسرز لوگو بھی استعمال کرنے سے انکار کردیں گے۔یہی نہیں بلکہ آئی سی سی کے تجارتی معاہدوں کی بھی پاسداری نہیں کریں گے لیکن ملک کیلئے مفت ورلڈکپ کھیل لیں گے۔دوسرا ایشو ویزا کا ہے کہ بھارت نے ابھی تک ویزے جاری نہیں کئے ہیں۔
لاہور سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ اس معاملہ میں بھی خرابی پیدا کی گئی ہے اور اس کے پیچھت ایسے ہاتھ ہیں جن کے اپنے مفادات ہیں،یوں میگا ایونٹ کے موقع پر کرکٹرزپرسکون نہیں ہیں۔ایسے میں ایسے ہاتھ بھی ہیں جو موجودہ باڈی کو مورد الزام قرار دے کر ان کی چھٹی چاہتے ہیں۔تاکہ قومی کرکٹرز سے نئے سرے سے بات کرکے ہیرو بناجائے۔