کاکول،لاہور:کرک اگین رپورٹ
شاہین شاہ آفریدی کو کس کی تنبیہہ،ٹکٹوں کی تفصیلات بھی ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے نمایاں قومی کھلاڑی اپنی تصاویر کی مدد سے قوم کو یہ بتانے لگے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ایک روز قبل شاہین شاہ آفریدی نے ایک علامتی ویڈیو کی مدد سے اپنے سخت خیالات شیئر کیئے تھے،اب اس کے اگلے روز اپنے اکائونٹ سے بابرا عظم اور رضوان کے ساتھ ملی تصاویر جاری کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ کو تنبیہ کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ ایسا رویہ قبول نہیں ہوگا۔
شاہین آفریدی نے دھمکی آمیز ویڈیو شیئر کرکے اپنا مافی الضمیر بیان کیا تھا،اس کی تفصیلات کیلئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں۔
اہم بات یہ ہے کہ ایک تصویر میں اب شاہین خود ڈی پی بناکر شیئر کررہے ہیں۔
بڑا ظالم،بے رحم ہوسکتا ہوں،شاہین آفریدی کی پی سی بی سمیت ایک گروہ کو دھمکی
ادھر پی سی بی نے پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت اور طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میچوں کی سیریز کی ٹکٹیں ہفتہ 6 اپریل دوپہر 12 بجے سے لاہور اسلام آباد راولپنڈی گوجرانوالہ سیالکوٹ ملتان پشاور اور کراچی میں مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔شائقین کسی بھی نامزد کردہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
عثمان خان پر 5 سال کی پابندی لگادی گئی،سخت سزا
واضح رہے کہ سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدی گئی درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔