لاہور،کرک اگین رپورٹ۔فخرزمان کے ساتھ اوپن کون کرےگا،فیصلہ ہم کریں گے،میچ سے قبل کریں گے،سلیکٹرکا کھلا اعلان،کپتان کہاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قومی سلیکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ہم جب ٹیم سلیکٹ کرنے بیٹھے تو ہمارے ذہن میں کچھ چیزیں تھیں، جس میں نمبر ون ہماری پالیسی ہے۔ ساتھ ہم یہ چاہ رہے تھے یہ آئی سی سی کا بڑا ایونٹ ہے تو اس میں تجربہ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ہمیں ایسے پلیئرز چاہیے تھے جن کے پاس تجربہ ہو، جو کہ پریشر سچویشن سے پاکستان کو نکال سکے ۔ون ڈے کرکٹ میں آل راؤنڈرز ہوتے ہیں تو وہ کیپٹن کے لیے بڑا موقع ہوتا ہے۔ کیپٹن کو سپورٹ دیتے ہیں اور ٹیم میں ایک بیلنس لے کے اتے ہیں ۔فخر زمان نے پاس میں پاکستان کے لیے بہت بڑی بڑی پرفارمنسز کی ہوئی ہیں۔ فخرکا ہیلتھ ایشوز تھا،لیکن ہماری بیچ میں فخر سے بات چیت بھی ہوتی رہی ہے۔فخر کے ساتھ کس نے اوپن کرنی ہے اس کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی اور میچ سے پہلے کرے گی۔ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ،اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے ،سچویشن کو دیکھتے ہوئے تو جو بھی فیصلہ ہوگا وہ پاکستان کے بیسٹ انٹرسٹ میں ہوگا ۔
چیمپئنز ٹرافی،فہیم اشرف،حسنین اور عثمان خان کیوں،طیب طاہر کیا،پرفارمنسز دیکھیں
صائم کی جو بیٹنگ پروجیکشن ہے پچھلے چار پانچ مہینے سے وہ بہت اچھی تھی۔ بہت پوزیٹو سائن تھے، لیکن بدقسمتی سے صائم فٹ نہیں۔سلیکشن کمیٹی کبھی بھی نہیں چاہتی کہ ہم کسی بھی پلیئر کی ہیلتھ پر رسک لیں ۔پلیئرز کی ہیلتھ ہمارے لیے سب سے زیادہ امپورٹنٹ ہے اور صائم پاکستان کا فیوچر ہے۔ سعود شکیل کی جو پرفارمنسز ہیں ٹیسٹ میں وہ بہت اچھی ہیں جو اس کی لسٹ اے کی پرفارمنسز ہیں وہ بہت اچھی ہیں اور جس طرح آئی سی سی کا ایونٹ ہے ،بڑا ایونٹ ہے اس کے لیے اپ کو ایکسپیرینس پلیئرز کی ضرورت تھی،
پاکستان میں آئی سی سی کا ایونٹ ہے۔ بڑا ایونٹ بہت عرصے سے نہیں ہوا ہے تو اس چیز کو پلیئرز بھی مس کر رہے تھے اور ہمارے فینز بھی مس کر رہے تھے تو یہ پلیئرز کے لیے بہت اچھے مواقع ہیں کیونکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپین بھی ہے کہ ایک دفعہ پھر سے پاکستان کے لیےجیتے۔فینز بھی آئیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان،ایک حیران کن واپسی