کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ کرکٹ کے سنسنی خیز میچ کے بعد آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔کرائسٹ چرچ میں بڑا ڈرامہ،طویل فارمیٹ کے میچ کا فیصلہ آخری روز آخری بال پر محض 2 وکٹ کے فرق سے پورا ہوا۔نیوزی لینڈ نے میچ جیت لیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کون کھیلے گا،ٹیمیں طے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے و آخری ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے کھیل کے خاتمہ سے بہت پہلے،سری لنکا،نیوزی لینڈ کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل ہی میدان صاف ہوگیا ہے۔
آسٹریلیا کے ساتھ بھارت نے میگا ایونٹ فارمیٹ کے بڑے فائنل کے لئے ٹکٹ کٹوالی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اس سال 7 جون سے اوول میں کھیلاجائے گا۔
آسٹریلی تو پہلے ہی فائنل کی ٹکٹ کٹواچکا تھا۔آج 13 مارچ کو یہ فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت آسٹریلیا سے فائنل کھیلے گا۔
آج کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ ڈرامائی رہا،فیصلہ آخری بال پر ہوا۔ ۔ بارش سے وقت متاثر ہوا لیکن کیویز نے پوری کوشش کی،آخری 7 اوورز میں درکار 50 سے کم تھے۔کین ولیمسن نے سنچری کی۔ڈیرل مچل 81 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔آخری 16 بالز پر 19 رنزدرکار تھے۔آخری اوور میں 8 رنزباقی تھے۔3 وکٹیں ہاتھ میں تھیں۔پھر 4 بالز پر 6 اسکور تھے۔3 بالز پر 5 رنز رہ گئے تھے۔پھر 2 بالز پر 1 رن باقی تھے۔پھر 1 بال پر 1 رن باقی تھے۔پھر نیوزی لینڈ نے آخری بال پر میچ سنسنی خیز منقابلہ کے بعد 2 وکٹ سے جیت لیا۔285 رنزبنائے۔8 وکٹیں گریں۔کین ولیمسن 121 رنزبناکر ناٹ آئوٹ رہے۔
سری لنکن بائولرز نے خوف فائٹ کی۔اختتامی لمحات میں پے درپے وکٹیں لے کر نیوزی لینڈ کے لئے کڑی مشکلات کھڑی کیں۔اشیٹا فرنینڈو نے3 وکٹیں لیں۔پربتھ جے سوریا نے 2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
میچ کا اسکور یہ رہا۔سری لنکا 355 رنز اور 302 رنز۔نیوزی لینڈ 377 رنز اور