نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی سلیکٹرز نے ورلڈ ٹی 20 کے لئے زخمی ہونے والے جسپریت بمراہ کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان کردیا ہے۔نئی دہلی سے موصولہ اطلاعات کےمطابق سلیکٹرز نے جمعہ کی صبح اعلان کیا ہے کہ پیسر محمد سراج ان کی جگہ بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔
دنیا کے ٹاپ بائولرز میں شامل ہونے والے جسپریت بمراہ بیک انجری کی وجہ سے ایشیا کپ 2022 نہیں کھیل سکے تھے۔اب ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھی ان کی شرکت کا امکان نہیں تھا لیکن اس کی تصدیق جمعرات کو ہوئی ہے۔
بھارتی ٹیم کا اسکواڈ بھارتی بورڈ نے ایک بار پھراپ ڈیٹ کردیا ہے۔گزشتہ 12 گھنٹوں سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کیا ہے۔