| | | | | | |

چھوٹی ٹیموں سے ہم کیوں ہارنے لگے ہیں،بابر اعظم کا جواب ملاحظہ فرمالیں

ڈلاس،کرک اگین رپورٹ

چھوٹی ٹیموں سے ہم کیوں ہارنے لگے ہیں،بابر اعظم کا جواب ملاحظہ فرمالیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں اپ سیٹ ہوگیا ہوں۔ہم اچھا نہیں کھیلے،مڈل اوورز میں بائولنگ اچھی نہیں کی،دس اوورز کے بعد  ہم واپس آئے لیکن سپر اوور میں ہم ہارگئے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری تیاری اور توجہ کا سوال ہی نہیں ہوتا،چھوٹی ٹیموں کے خلاف مائنڈ سیٹ کی بات ہے،شاید ہم اسے آسان لینے کے چکر میں ایسوسی ایٹ ٹیموں سے ہاررہے ہیں۔موسم کو میں کوئی قصور وار قرار نہیں دوں گا۔ہم پروفیشنل پلیئرز ہیں۔ایسے موسم کے عادی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سکاٹ لینڈ کی فتح،گروپ بی میں آسٹریلیا سے بھی اوپر ہوگیا

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کہتے ہیں کہ شروع کے پہلے 6 اوورز میں بال سوئنگ کررہا تھا لیکن جب میں نے اور شادب نے پارٹنرشپ کرکے قابو کرلیا تھا لیکن پھر وکٹیں گرنے کے بعد ہم نہیں کور کرسکے۔وہ اچھا کھیلے لیکن ہم برا کھیلے ہیں۔ٹاس کے حوالہ سے بابرا عظم نے کہا ہے کہ یہ اہم ہے لیکن شروع کے اوورز نکال کر باقی اوورز کوئی ایشو نہیں تھا۔صبح کے موسم میں بال سوئنگ ہوتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،کاکول ٹریننگ کا نکتہ عروج حاصل،پاکستان امریکا کے سامنے سرنگوں،سپر 8 مشکل ہوگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *