ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سکاٹ لینڈ کی فتح،گروپ بی میں آسٹریلیا سے بھی اوپر ہوگیا
برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سکاٹ لینڈ کی فتح،گروپ بی میں آسٹریلیا سے بھی اوپر ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے 12 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ کی جیت۔گروپ بی کے برج ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں اس نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے پرادیا۔جمعہ کی علی الصبح ختم ہونے والے میچ میں فاتح ٹیم نے156 رنزکا 9ہدف بالیں قبل 5 وکٹ پر پورا کرلیا ۔
برج ٹائون میں نمیبیا کی ٹیم گروپ بی کے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف 9 وکٹ پر 155 رنزبناسکی۔بریڈ وہیل نے 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں سکاٹش ٹیم نے ہنستے کھیلتے ہدف مکمل کرلیا،یہ رواں ورلڈکپ میں اس کی پہلی جیت تھی۔انگلینڈ سے ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے سب اب وہ گروپ بی میں2 میچز کے بعد 3 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ہوگیا ہے۔آسٹریلیا 2 پوائنٹس کے ساتھ اس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔